مسافروں کیلئے بڑی خبر، لاہور اور ملتان کے درمیان چلنے والی موسی پاک ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی)پاکستان ریلوے نے لاہور اور ملتان کے درمیان چلنے والی موسی پاک ایکسپریس کو(آج)پیر سے بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔115موسی پاک ایکسپریس ملتان سے شام 4بجے روانہ ہوکر خانیوال، میاں چنوں، ساہیوال، اوکاڑہ، پتوکی، رائے ونڈ اور کوٹ لکھپت ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ کرتی ہوئی رات 8بجے کر

45منٹ پر لاہور پہنچے گی۔اسی طرح 116 ڈائون موسی پاک ایکسپریس 16فروری کو لاہور سے رات 12بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو کر رائے ونڈ، اوکاڑہ، ساہیوال اور خانیوال اسٹاپ کرتی ہوئی صبح 5 بجے ملتان پہنچے گی۔ٹرین ایک اے سی بزنس، ایک اے سی اسٹینڈرڈ، 8 اکانومی کلاس، پار پلانٹ اور ایک بریک وین پر مشتمل ہوگی۔اس سے قبل ریلوے کی جانب سے کراچی سے لاہور کے درمیان چلنے والی لکثری ٹرین جناح ایکسپریس کو 5 فروری کو بحال کیا گیا تھا۔۔۔۔۔ عمران خان سے بات اب کہاں ہو گی؟ مریم نواز نے حتمی فیصلہ سنا دیا ڈسکہ(پی این آئی )نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہےکہ بے شک اس سینیٹ الیکشن میں ہمیں ایک بھی سیٹ نہ ملے مگر اب عمران خان سے بات نہیں ہوگی ،عمران خان سے بات اب فیض آباد جاکر ہوگی۔ڈسکہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آپ نے ظاہرے شاہ کی وفا داری کا حق ادا کرنا ہے،اپنی بہن نوشین کو آپ نے کامیاب کروانا ہے،ڈسکہ میں شیر آنہیں رہا آگیا ہے۔یہ الیکشن نہیں ایک جنگ ہے جو نواز شریف نے ان ووٹ چوروں کے خلاف شروع کی ہے۔نواز شریف نے 70 سال کی عمر میں بیماری کے باوجود جیل کاٹی مگر سر نہیں جھکایا۔نواز شریف کی کہی ہر بات سچ ثابت ہورہی ہے۔نواز شریف نے عوام کے حق کی آواز اٹھائی،ہماری جنگ عمران خان کے ساتھ نہیں اس کے بڑوں

کے ساتھ ہے۔تاریخ میں پہلی دفعہ پنجاب اپنے حق کے لیے کھڑا ہوگیا ہے۔بے شک سینیٹ میں ہمیں ایک بھی سیٹ نہ ملے مگر عمران خان سے بات نہیں ہوگی ،عمران خان سے بات اب فیض آباد جاکر ہوگی۔مریم نوازنے ڈسکہ کی عوام سے مطالبہ کیا کہ جب عمران خان کا نمائندہ ووٹ مانگنے آئے تو اس سے پوچھنا کہ چینی چوری،آٹا چوری،بجلی چوری،گیس چوری اور دوائی چوری کرکے کس منہ سے ووٹ مانگنے آئے ہو؟لیگی رہنما کاکہنا تھا کہ عمران خان کے دائیں بائیں چینی اور آٹا چوربیٹھے ہوئے ہیں۔ ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا مگر کسی کو کچھ نہیں ملا۔ شہباز شریف نے صرف میٹرو نہیں بلکہ صوبہ بھر میں سڑکیں بنائیں۔انہوں نے سڑکوں کی جگہ کھڈے بنائے۔مجھے اس بات کا غصہ ہے کہ عمران خان نے پنجاب سے شہباز شریف کو چھین لیا،شہباز شریف کو پنجاب رو رو کر یاد کررہا ہے۔نواز شریف ووٹ کی پرچی کی نہیں عوام کی عزت مانگتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں