مفت شناختی کارڈکی فراہمی، وفاقی وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید نے عوام کو خوشخبری سنادی

فوج کیخلاف بولنے والوں کی زبان کھینچ لینی چاہیے، وفاقی وزیر داخلہ کا بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمن کوحلوہ کھلانے کی بات تب کی تھی جب حلوہ کھانے کا موسم تھا لیکن اب موسم بھی بدل چکا ہے ۔ مولانافضل الرحمن کوحلوہ کھلانے کی بات واپس لیتاہوں، موسم بدل گی

پی ڈی ایم بھی اپنے معاملات پر غور کرے ۔ راولپنڈی میں تقریب میں خطاب کے دوران وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات 3 مارچ کو ہو رہے ہیں جو لوگ کل تک جس اسمبلی کو گالیاں دیتے تھے وہ آج ووٹ کیلئے اسی اسمبلی میں آچکے ہیں ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ جولوگ فوج کوگالیاں دیتے ہیں ان کی زبان کھینچ لینی چاہیے،انکا کہنا تھا کہ وہ مسلم لیگی نہیںجو افواج پاکستان کیخلاف بات کرے ۔ بھارتی مسلمان آج بھی قائداعظم محمد علی جناح کو یاد کرتے ہیں ۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے پی ٹی ایم سربراہ کو آفر کی تھی کہ وہ راولپنڈی آئیں انہیں حلوہ کھلایا جائے گا ۔ جبکہ اس حوالے سے وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی کہا تھا کہ اپوزیشن کے استعفوں کا انتظار ہے، جلد سے جلد استعفے دیکر سیٹیں خالی کردیں، ہم مولانا فضل الرحمٰن کو حلوہ بھی کھلائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close