عمران خان سے بات اب کہاں ہو گی؟ مریم نواز نے حتمی فیصلہ سنا دیا

ڈسکہ(پی این آئی )نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہےکہ بے شک اس سینیٹ الیکشن میں ہمیں ایک بھی سیٹ نہ ملے مگر اب عمران خان سے بات نہیں ہوگی ،عمران خان سے بات اب فیض آباد جاکر ہوگی۔ڈسکہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آپ نے ظاہرے شاہ کی وفا داری کا حق

ادا کرنا ہے،اپنی بہن نوشین کو آپ نے کامیاب کروانا ہے،ڈسکہ میں شیر آنہیں رہا آگیا ہے۔یہ الیکشن نہیں ایک جنگ ہے جو نواز شریف نے ان ووٹ چوروں کے خلاف شروع کی ہے۔نواز شریف نے 70 سال کی عمر میں بیماری کے باوجود جیل کاٹی مگر سر نہیں جھکایا۔نواز شریف کی کہی ہر بات سچ ثابت ہورہی ہے۔نواز شریف نے عوام کے حق کی آواز اٹھائی،ہماری جنگ عمران خان کے ساتھ نہیں اس کے بڑوں کے ساتھ ہے۔تاریخ میں پہلی دفعہ پنجاب اپنے حق کے لیے کھڑا ہوگیا ہے۔بے شک سینیٹ میں ہمیں ایک بھی سیٹ نہ ملے مگر عمران خان سے بات نہیں ہوگی ،عمران خان سے بات اب فیض آباد جاکر ہوگی۔مریم نوازنے ڈسکہ کی عوام سے مطالبہ کیا کہ جب عمران خان کا نمائندہ ووٹ مانگنے آئے تو اس سے پوچھنا کہ چینی چوری،آٹا چوری،بجلی چوری،گیس چوری اور دوائی چوری کرکے کس منہ سے ووٹ مانگنے آئے ہو؟لیگی رہنما کاکہنا تھا کہ عمران خان کے دائیں بائیں چینی اور آٹا چوربیٹھے ہوئے ہیں۔ ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا مگر کسی کو کچھ نہیں ملا۔ شہباز شریف نے صرف میٹرو نہیں بلکہ صوبہ بھر میں سڑکیں بنائیں۔انہوں نے سڑکوں کی جگہ کھڈے بنائے۔مجھے اس بات کا غصہ ہے کہ عمران خان نے پنجاب سے شہباز شریف کو چھین لیا،شہباز شریف کو پنجاب رو رو کر یاد کررہا ہے۔نواز شریف ووٹ کی پرچی کی نہیں عوام کی عزت مانگتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں