روپے نے ڈالر کو روند ڈالا، امریکی کرنسی میں ایک روپے سے زائد کی کمی ہو گئی

کراچی (پی این آئی )ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر ایک روپیہ 17 پیسے کمی ہوئی ہے ۔ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 159.99 روپے سے کم ہو کر 158.82 روپے پر بند

ہوا ۔جبکہ دوسری جانب گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 90 پیسے سستا ہوا اور160.10 روپے سے کم ہو کر 159.20 روپے کا ہو گیا ہے ۔ اے ٹی ایم سے رسید نکالنے پر چارجز کی وصولی کا مقصد ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے بینکوں کے ڈیجیٹل معاملات سے متعلق خدمات فراہم کرنیوالی کمپنی ون لنک نے کہا ہے کہ اے ٹی ایم سے رسید نکالنے پر چارجز کی وصولی کا مقصد ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے،اس مہم کا مقصد کاغذی رسید کی حوصلہ شکنی، کاغذ کا استعمال کم کرکے درختوں کو بچانا اور ماحول میں کچرا پھیلنے سے روکنا ہے۔ون لنک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اے ٹی ایم سے رقوم نکلوانے یا بیلنس کی تفصیل جاننے کے لیے کاغذی رسید حاصل کرنے پر ڈھائی روپے چارجز کی وصولی ’’گو گرین‘‘ مہم کا حصہ ہے۔ یادرہے کہ کسی بھی بینک کی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) سے رقم نکلوانے یا کوئی بھی دیگر خدمت کے ساتھ کاغذی رسید لینے کی صورت میں اضافی اڑھائی روپے صارفین سے کٹوتی لاگو کردی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں