انتظامیہ کی پھرتیاں، اسلام آباد ضلع کچہری اور وکیلوں کے چیمبرز کے لیے زمین الاٹ ہوگئی

اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آ گئی،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس اور وکلا چیمبرز کے لیے زمین الاٹ ہوگئی ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد جوڈیشل

کمپلیکس کا پی سی ون منظوری کے حتمی مرحلے میں ہے۔ وزارت قانون کمپلیکس منصوبے پر تیزی سے کام کررہی ہے جبکہ ہ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کا پلان منظور ہو چکا ہے اور کنسلٹنٹ بھی ہائر کر لیا گیا ہے۔۔۔۔۔سینیٹ الیکشن ، ووٹوں کی خریداری کی آواز کس پیر صاحب کو سنائی دینے لگی؟ملتان(آئی این پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریداری کی آواز سنائی دے رہی ہے، اپوزیشن نے ہمیشہ پیسے کے بل بوتے پر سیاست کی ہے، ہفتہ کو اپنے آبائی حلقے ملتان کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور بوسیدہ نظام کی تبدیلیپر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، وزیر اعظم ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں،وزیر خارجہ کا کہنا تھا سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریداری کی آواز سنائی دے رہی ہے، اپوزیشن نے ہمیشہ پیسے کے بل بوتے پر سیاست کی لیکن آج اپوزیشن کو سینیٹ الیکشن میں اپنی شکست واضح نظر آ رہی ہے، اس لیے شکست کے خوف سے اپوزیشن اوپن بیلیٹنگ کی مخالفت کر رہی ہے، ملک میں تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اپوزیشن ہے، سینیٹ الیکشن شفاف کرانے پر اپوزیشن کا احتجاج سمجھ سے باہر ہے، اپوزیشن پرانا پاکستان چاہتی ہے جہاں ضمیر بیچے جاتے ہیں،شاہ محمود قریشی نے کہا عوام نے پی ٹی آئی کو بھرپور کامیابی سے نواز کر اقتدار

کی مسند پر فائز کیا، سینیٹ میں کامیابی کے بعد پی ٹی آئی ایوان بالا کی سب سے بڑی جماعت بن جائے گی،مہنگائی کے حوالے سے وزیر خارجہ نے اعتراف کیا کہ یہ ہماری حکومت کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے، اور اس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close