پشاور،اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹ انتخابات کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی دوست محمد محسود کو بھی ٹکٹ جاری کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی دوست محمد محسود کو بھی ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد عمران خان نے دوست محمد محسود کے ہمراہ قبائلی علاقوں کے
دورے کئے تھے، دوست محمد محسود نے عمران خان کی قبائلی علاقوں پر لکھی کتاب ”غیرتمند مسلمان” لکھنے میں مدد کی تھی۔2016 میں دوست محمد محسود کو پی ٹی آئی فاٹا کا چیف آرگنائزر بنایا گیا تھا، انہوں نے 2013 اور 2018 کے میں پی ٹی آئی ٹکٹ پر جنوبی وزیرستان سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔دوست محمد محسود کمشنر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں جبکہ ان کے بیٹے ریاض محسود اس وقت ہزارہ ڈویژن کے کمشنر ہیں۔دوسری جانب جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کی جانب سے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی نے سینیٹ انتخابات کیلئے جنرل نشست پر سابق رکن قومی اسمبلی مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن کو نامزد کیا ہے جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سابق ضلع نائب ناظم پشاور ڈاکٹر محمد اقبال خلیل کو نامزد کیا گیا ہے۔خواتین کی مخصوص نشست پر جماعت اسلامی نے سابق رکن قومی اسمبلی عنایت بیگم کو نامزد کیا ہے جبکہ اقلیتوں کی نشست پر جاوید گل کو نامزد کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں