آصف زرداری نے نواز شریف کوکس بات پر قائل کرلیا؟ نجی ٹی وی کاتہلکہ خیزدعویٰ، حکومتی صفوں میں تھرتھلی مچ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق صدر آصف زرداری نے ان ہائوس تبدیلی کیلئے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو قائل کرلیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ن لیگ نے پی پی کو اس حوالے سے مکمل حمایت کا عندیہ دیدیا،ذرائع کاکہناہے کہ پی ڈی ایم ان ہائوس تبدیلی ، استعفوں ،لانگ مارچ اوردھرنا آپشن استعمال کریگی ۔ذرائع کا مزید کہناہے کہ سینیٹ الیکشن کے بعدپی ڈی ایم ان آپشنز پر

غور کیلئے سرجوڑے گی ،پی پی ان ہائوس تبدیلی کیلئے نمبرگیم پوری کریگی تو پی ڈی ایم حمایت کرے گی ،ان ہائوس تبدیلی آپشن کی ناکامی ہوئی تواستعفوں پر سنجیدگی سے غور کیاجاسکتا ہے،لانگ مارچ کے موقع پر استعفوں کاآپشن عوامی ردعمل پر منحصر ہوگا۔اس سے پہلے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کر کے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔نواز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک تبادلے میں لانگ مارچ کی کامیابی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔نواز شریف نے لانگ مارچ کامیاب بنانے کے لیے فضل الرحمان کو ن لیگ کے تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔ دونوں رہنمائوں نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی ویڈیو کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماں نے اتفاق کیا کہ سینیٹ الیکشن میں جامع حکمت عملی کے تحت حصہ لیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں کرپٹ اور چور کہنے والوں کے اپنے ممبران کرپٹ نکلے۔ذرائع کے مطابق فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جہاز پر سوار ہونے والوں کی لینڈنگ شروع ہو گئی ہے جبکہ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی مزدور اور ملازم دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ان کے اپنے لو گ انہیں چھوڑ کے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں