وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان تعلقات میں بہتری کا دعویٰ کر دیا گیا، پی ٹی آئی کے ہی رکن اسمبلی نے حقیقت بتا دی

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ریاض فتیانیہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین میں معاملات بہتر ہیں۔انہوں نے معروف صحافی نعیم اشرف بٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ گورننس بہترنہ ہونے کی وجہ ليڈرشپ کی کمزوری اوربيوروکریسی ہے۔بیوروکریسی ذہنی طور پر سیاستدانوں

کو تسلیم نہیں کرتی کیونکہ جماعتوں میں مضبوطی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ لیڈر شپ میں دانش، ٹھہراؤ، دیانترداری ہونی چاہئیے۔ مجھے جہانگیر ترین پی ٹی آئی میں لائے تھے۔گورننس اس لیے مضبوط نہیں ہو رہی کیونکہ بعض اوقات بیوروکریٹس سمجھتے ہیں کہ سیاستدان ہم سے نالائق ہیں حالانکہ ایسی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی جہانگیر ترین کی وجہ سے پارٹی میں آیا،اس وقت وہ عمران خان کے بہت قریب تھے، عمران خان کی ہدایت پر ہی مجھ سے رابطہ کیا،پنجاب میں 23 ميں سے 21 انہی کے جہاز ميں آئے تھے۔ریاض فتیانہ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے مابین معاملات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا دونوں کے مابین معاملات بہتر ہو گئے۔ریاض فتیانہ کے مطابق ن لیگ اور پی پی کے ایم این ایز استعفے نہیں دینا چاہتے،وہ چاہتے ہیں کہ مدت پوری کی جائے۔اگر استعفے دیے گئے تو حکومت قبول کر لے گی لیکن انہیں مستفعی نہیں ہونا چاہئیے۔دوسری جانب روز پاکستان میں سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک میں سینیٹ الیکشن 3 مارچ کو ہوں گے ، الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی ، الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 12 سے 13 فروری تک جمع کروائے جا سکیں گے ، نامزد اُمیدواروں کے نام 14 فروری کو لگائے جائیں گے جس کے بعد سینیٹ انتخابات کے لیے اُمیدواروں کی جانب سے جمع کروائے جانے والے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 اور 16 فروری کو ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close