روپیہ مسلسل تگڑا ہونے لگا، ڈالر کی قیمت 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

کراچی (پی این آئی) پاکستانی روپیہ مزید تگڑا ہوگیا، ڈالر کی قیمت 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، اںٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹوں میں امریکی کرنسی کی قیمت 159 روپے کی سطح سے نیچے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا جس

کے باعث ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید15پیسے کی کمی سے 159 روپے سے گھٹ کر158.85روپے اور قیمت فروخت159.10روپے سے گھٹ کر 158.95 روپے ہوگئی ۔جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 20 پیسے کی کمی سے 159.10روپے سے گھٹ کر 158.90روپے اور قیمت فروخت35پیسے کی کمی سے 159.30 روپے سے گھٹ کر 158.95 روپے ہوگئی۔بتایا گیا ہے کہ آخری مرتبہ گزشتہ سال نومبر میں امریکی ڈالر کی قیمت 158 روپے کی رینج میں چل رہی تھی۔ تاہم اس کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوا جو کئی ہفتے تک برقرار رہا۔ اب کئی روز سے روپے کی قدر میں دوبارہ اضافہ ہونا شروع ہوا، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت 159 روپے کی سطح سے نیچے آگئی ہے۔ یوں 3 ماہ بعد کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 159 روپے کی سطح سے نیچے آئی ہے۔ تاہم دوسری جانب ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی آئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سرکاری ذخائر کم ہوکر 12 ارب 94 کروڑ ڈالرز رہ گئے۔ جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 7 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close