سینیٹ انتخابات، بلوچتسان عوامی پارٹی میں شدید اختلافات، امیدواروں کاحتمی فیصلہ نہ ہو سکا

کوئٹہ (آن لائن )سینیٹ انتخابات، شدید تحفظات کے باعث بلوچستان عوامی پارٹی کا امیدواروں سے متعلق حتمی فیصلہ نہ ہوسکا جمعہ کے روزبلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر و وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت بی اے پی کا اجلاس وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر قائدین نے شرکت

کی ۔ اجلاس کے دوران سینیٹ انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا تاہم اجلاس میں امیدواروں کے ناموں پر اتفاق رائے نہ ہوسکا بی اے پی کی جانب سے مختلف امیدواروں کیلئے ارکان اسمبلی کی جانب سے تائید و تجویز شدہ کاغذات نامزدگی آج الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے جائیں گے جس میں اضافی امیدواروں کی کاغذات نامزدگی بھی شامل ہوں گی ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدواروں کا حتمی فیصلہ وزیر اعلی بلوچستان و پارٹی صدر جام کمال خان کی زیر صدارت اجلاس میں باہمی مشاورت سے کیا جائے گاواضح رہے کہ 11 مارچ کو بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے منظور احمدکاکڑ،محمد خالد بزنجو،میرسرفراز احمد بگٹی جو ریٹائرڈہونگے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close