ویلنٹائن ڈے غیر شرعی، اس دن کو منانا حرام ہے،،فتویٰ جاری ہو گیا

فیصل آباد(آن لائن)ویلنٹائن ڈے غیر شرعی غیر اخلاقی دن ہے اور اس دن کو منانا حرام ہے یہ سراسر غیر اسلامی فعل ہے ویلنٹائن ڈے منانا ہماری تباہی و بربادی ہے اور بے حیائی کو فروغ دے کر اللہ اور اس کے رسولﷺ کو ناراض مت کیا جائے ۔چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم

نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویلنٹائن ڈے کا دن منانا حیاء کے سراسر منافی ہے اس دن عزت و شرافت کے جنازے نکلتے ہیں اور غیور و باشعور خاندانوں میں ماتم کی صفیں بچھ جاتی ہیں ویلنٹائن ڈے یوم محبت کے دلکش اور دلربا عنوان سے شیطانی عمل کو فروغ دیا جاتا ہے غیر مسلم اقوام کے مخصوص و متعین تہوار کو مناکر ان سے مشابہت کا وبال نوجوان نسل اپنے سر پر نہ لے حضور ﷺ کا فرمان ہے جو شخص کسی قوم کی مشابہت اختیار کرے گا قیامت کے دن اس کا حشر اسی قوم کے ساتھ ہوگا اس لئے امت مسلمہ ایسے دن منانے سے احتراز کرے غیروں کے دنوں کو مناکر اپنی دنیا اور آخرت کو مت برباد کریں اہل اسلام اور نوجوان نسل اسلامی اقدار و روایات کو زندہ کرکے مسلم معاشرے کوپروان چڑھائے ہماری آنے والی نسلوں کی عزت و حیاء کی بقاء صرف اور صرف اسلام کی روشن تعلیمات میں ہے ہمیں اپنے معاشرے سے تمام غیر اسلامی غیر اخلاقی غیر فطرتی رواجوں کوختم کرنا ہو گا حکومت ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی عائد کرے اسلام میں ہر دن محبت کا دن ہے قدرت نے ہمیںجو رشتے دئیے ہیں ہر دن ہمیں ان رشتوں کی حیاء اور پاسداری کرنا ہوگی ویلنٹائن ڈے کے دن مرد عورت کا بے حجابانہ ملاپ جہاں عورت کے ماتھے سے حیاء کا

زیور لوٹ کر ذلت کا داغ لگاتا ہے وہاں پر مرد کے سر سے انسانیت کا تاج اتار کر اسے شرم سے جھکا دیتا ہے بدقسمتی سے چند سالوں سے 14فروری کو غیر مسلم اقوام کا تہوار ناجائز خواہشات کی تسکین و تکمیل کیلئے منانے کا جو اہتمام کیا جاتا ہے حکومت فی الفور ایسے اقدامات کو روکے قانون حرکت میں آئے یہ سراسر غیر اسلامی ہے یہ دن معاشرے میں بے حیائی و شرعی مفاسد کو تقویت دینے کیلئے اغیار کا مسلط کردہ دن ہے والدین نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے کیلئے اپنا بھی فعال کردار ادا کریں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close