فیصل آباد(آن لائن)شہر اور گردونواح میں پتنگ باز منچلوں نے حکومت پنجاب اور پولیس کے تمام احکامات ہوا میںاڑا دیئے ، پولیس بسنت منانے والوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ،جگہ جگہ ہوائی فائرنگ ، بسنت نائٹ اور ڈے کے موقع پر منچلوں کا خوب ہلہ گلہ پولیس کے ساتھ آنکھ مچولی جاری رہی،منچلوں کی
جانب سیفائرنگ اور ساونڈ سسٹم کا بے دریغ استعمال جبکہ مختلف مقامات پر ڈور پھرنے سے دو جبکہ اندھی گولی لگنے سے ایک شہری زخمی ہو گیا، ،پولیس کے چھاپے کے دوران 12سوسے زائد افراد گرفتار،چارلاکھ پتنگیں اور12ہراز سے زائد کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد،آن لائن کے مطابق فیصل آباد میں گذشتہ روز پنجاب حکومت اور پولیس کی جانب سے پتنگ بازی پر سخت پابندی کے احکامات جاری کر رکھے ہیں وہاں پر شہرکے مختلف مقامات بالخصوص پوش ایریاز میں پابندی کے یہ احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے منچلوں نے گذشتہ رات اور دن ساونڈ سسٹم اور ہوائی فائرنگ کے بے دریغ استعمال کے ساتھ پتنگ بازی کا یہ سلسلہ جاری رکھا, تھانہ غلام محمد آباد ،تھانہ رضا آباد تھانہ گلبرگ،پیپلزکالونی،،مدینہ ٹاون،بٹالہ کالونی،فیکٹری ایریا،منصورآباد،نشاط آباداور صدرسمیت شہر کے دیگر پوش علاقے پتنگ بازی کا مرکز رہے جبکہ گلستان کالونی اور سمن آباد میں کیمیکل ڈور پھرنے سے دو موٹر سائیکل سوار زخمی اور کوکیاں والا میں ہوائی فائرنگ کے دوران اندھی گولی لگنے سے نوجوان ایک زخمی ہوا منچلوں اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولیاں بھی جاری رہیں جبکہ پولیس نے محض افسران کی جانب سے پتنگ بازوں کے خلاف ملنے والا مقدمات درج کرنے کا ٹاسک پورا کرنے کے لیے منچلوں کی گرفتاری کا عمل بھی جاری رہا باوثوق ذرائع کے مطابق
مختلف تھانوں میں گرفتار ہونے والے پتنگ بازوں کی اکثریت مقدمہ درج ہونے کے بعد عدالت کی بجائے شخصی ضمانت پر تھانوں سے رہا ہوتی رہی اور پولیس کی جانب سے شخصی ضمانت پر رہائی کے عوض فی کس پانچ ہزار وصولی کاسلسلہ جاری رہا باوثوق ذرائع کیمطابق فیصل آباد کی بیورو کریسی کا قریبی سٹاف افسران کے نام پر تھانوں پکڑی جانیوالی پتنگیں اور ڈور پر ہاتھ صاف کرتا رہا جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع بھر کے تھانوں کی پولیس کے چھاپے کے دوران 12سوسے زائد افراد گرفتار،چارلاکھ پتنگیں اور12ہراز سے زائد کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد 12سے زائد مقدمات درج کیے اور دیگر تھانوں کی نسبت تھانہ غلام محمد آباد ،تھانہ گلبرک اور تھانہ فیکٹری ایریا پولیس مقدمات کے اندراج کے ساتھ سر فہرست بتائی جاتی ہے،شہریوں کا الزام ہے پولیس اہلکاراور ڈولفن اہلکاروں ڈوراور پتنگیں فروخت کرنے والوں اور خریداروں سے دیہاڑیاں لگانے میں مصروف رہے ہیں جس کی وجہ سے فیصل آباد میں بسنت منائی گئی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں