سینیٹ الیکشن، تحریک انصاف کو بڑی حمایت مل گئی، الیکشن ملکر لڑنے کا فیصلہ

لاہور(پی این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن اتحادی جماعتیں اور پی ٹی آئی مل کر لڑیں گے۔پنجاب میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے رابطے شروع کر دیے گئے ہیں۔الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد سیاست کا رخ بدل گیا ہے۔چودھری پرویزالہیٰ سے سردار دوست محمد

مزاری نے ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اسمبلی کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل بھی مرتب کیا۔اس موقع پر چودھری پرویزالہیٰ نے کہا کہ سینیٹ کیلئے پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ کے امیدواروں کو قابلیت اور پارٹی کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے منتخب کیا گیا۔ سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد اب سیاست کا رخ تبدیل ہوگیا۔چودھری پرویزالہیٰ نے کہا کہ اپوزیشن بھی سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے امیدواروں کا انتخاب کر رہی ہے۔ایوان بالا کے الیکشن ملکی سیاست میں نیا رخ متعین کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں