انا للہ وانا الیہ راجعون، جمیعت علمائے اسلام سوگوار، سینئر رہنما کا انتقال ہو گیا

لاہور(پی این آئی)جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اور لاہور کے معروف خطیب مولانا سیف الدین سیف طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف لاہور کے سابق امیر ،جامع مسجد رضوان غالب مارکیٹ کے مہتم اور معروف خطیب مولانا سیف الدین سیف گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل

تھے آج شب اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔مولانا سیف الدین سیف ایک شعلہ بیان مقرر تھے اور ان کا شمار لاہور کے معروف خطباء میں ہوتا تھا ،انہوں نے تحریک ختم نبوتﷺ اور تحریک ناموس صحابہ میں بھی اہم کردار ادا کیا اور کئی مرتبہ قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔کچھ عرصہ قبل وہ علاج کی غرض سے امریکہ میں بھی زیر علاج رہے تاہم چند ماہ قبل وہ امریکہ سے پاکستان واپس آگئے تھے ۔مولانا سیف الدین سیف جامع مسجد رضوان غالب مارکیٹ گلبرگ کے بانی و مہتم تھے جہاں اب ان کے صاحبزادے مولانا فصیح الدین سیف جمعہ پڑھاتے ہیں ،مولانا سیف الدین سیف کی نماز جنازہ غالب مارکیٹ کے کرکٹ گراؤنڈ میں ہی ادا کئے جانے کا امکان ہے،مولانا سیف الدین کے انتقال کی خبر سنتے ہی جمعیت علمائے اسلام کے اہم رہنماء اور کارکنان ان کی رہائش گاہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں