جہانگیر ترین کو پی ٹی آئی سے آئوٹ کرنیوالا کون ہے؟ تحریک انصاف کےسب سے طاقتور گروپ کا نام بتا دیا گیا

لاہور (پی این آئی) سینئر تجزیہ کار کہا ہے کہ عمران خان کو باہر سے کم پارٹی اندر زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے، جہانگیرترین گروپ کو پی ٹی آئی سے سیف اللہ نیازی نے آؤٹ کیا، شیریں مزاری اور کافی وزراء سیف اللہ نیازی سے خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ پی ٹی آئی میں عمران خان کے

سیف اللہ نیازی پرانے ساتھی ہیں، سیف اللہ نیازی کے مدمقابل اگر کوئی گروپ کھڑا ہوتا ہے تو وہ سیف اللہ نیازی ہے، تحریک انصاف کے اندر سیاست میں جہانگیرترین گروپ کو اگر کسی نے آؤٹ کیا ہے تو وہ بھی سیف اللہ نیازی کا گروپ ہے، سیف اللہ کا نیازی کا گروپ پنجاب میں موجود ہے، حکومت میں لاتعداد شخصیات ایسی ہیں جن کو جہانگیرترین لے کرآئے تھے۔پنجاب اور کے پی میں تو پیسا بانٹنے کے چیزیں سامنے آرہی ہیں، عمران خان اس سے کیسے نکلیں گے؟ سیف اللہ نیازی کے اب جہانگیر ترین کے ساتھ اچھے مراسم نہیں رہے، جہانگیرترین گروپ کے لوگ معاملات کی ذمہ داری سیف اللہ نیازی پر ڈال رہے ہیں۔ شیریں مزاری اور مزید وزراء بھی سیف اللہ نیازی سے خوش نہیں ہیں، عمران خان کو باہر سے کم جبکہ پارٹی اندر زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ان کے اپنے ہی لوگ ویڈیوز بنا رہے ہیں اور باہر نکال رہے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ پیسے کے ووٹوں سے سینیٹرز بننے والوں کے نام سامنے لائیں گے، ویڈیو میں نظر آنے والے ارکان کے ووٹ سے کامیاب ہونے والے سینیٹرز کی تحقیقات کررہے ہیں، یہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے تحت ہوں گے۔ بلوچستان میں بی اےپی اور تحریک انصاف کا الائنس ہے۔ بلوچستان میں عبدالقادر کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ دیا ہے۔ بلوچستان سے عبدالقادر پی ٹی آئی اور بی اےپی کے مشترکہ امیدوار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں