یا اللہ خیر، پاکستان انتہائی شدید زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا، شدت کیا تھی؟

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد، راولپنڈی ، پشاور اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ مردان، شمالی وزیرستان، سوات اور باجوڑ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔جہلم ، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، مظفر آباد اور میرپور آزادکشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے

محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے جن علاقوں میں محسوس کیے گئے وہاں سے فی الحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت6.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز تاجکستان کا علاقہ تھا۔اس حوالے سے مزید تفصیلات اکھٹی کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں