قبروں اور مزارات کو شہید کر کے سونا تلاش کرنے والا گروہ پکڑا گیا، کون کون شامل ہے؟

مظفرآباد(این این آئی)تھانہ پولیس پنجگراں کے ایس ایچ او منظر چغتائی تغ شاندار کارروائی کرتے ہوئے قبروں اور مزارات کو شہید کر کے سونا تلاش کرنے والا گروہ گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کافی عرصے سے تھانہ پولیس پنجگراں اور تھانہ کہوڑی کی حدود میں پرانی قبروں اور مزارات کی بیحرمتی کی

جارہی تھی 7دن قبل 3سو سالہ پرانی گاڑیاں زیارت کو شہید کردیا گیا تھا جس پر تھانہ پولیس پنجگراں میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے کاروائی شروع کردی گذشتہ روز ملزمان کو ٹرس کر کے تھانہ پولیس پنجگراں کے ایس ایچ او منتظر چغتائی بمعہ نفری کاروائی کرتے ہوئے مزارات اور قبروں کی بیحرمتی کرنے والا گروہ کو گرفتار کرلیا ملزمان میں راجہ کفایت ساکنہ نیلم کاشف مغل۔ممتاز میر۔شہزاد میر۔طارق میر۔عقیب میر ساکنان نوسدہ شامل ہیں ملزمان سونا تلاش کرنے کی غرض سے مزارات اور قبروں کو شہید کرتے تھے پولیس کی اس کاروائی پر عوام الناس نے خراج تحسین پیش کیا۔۔۔۔اسرائیلی لیبارٹری میں مصنوعی گوشت تیار، کباب فروخت کیلئے پیش، ذائقہ کیسا ہے؟یروشلم(آئی این پی)لیبارٹری میں پہلی بار تیار کردہ گوشت کو فروخت کے لیے پیش کردیا گیا، اس کا ذائقہ بالکل اصلی گوشت جیسا ہے، گائے کے خلیوں کے ساتھ تیار کردہ دنیا کے پہلے تھری ڈی گوشت کو کباب بنا کر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا، اس کا ذائقہ بالکل اصلی گوشت جیسا ہی ہے جو آپ کسی قصاب سے خریدکر کھاتے ہیں۔اسرائیلی کمپنی کے مطابق گائے کے خلیوں سے اس گوشت کو تیار کیا ہے جس میں کسی بھی جانور کو ذبح نہیں کیا جاتا،کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے لیے دو جانوروں کے خلیوں کو لیب میں ملا کر اسٹیک تیار کیا گیا ہے، یہ مصنوعی لیکن اصلی

گوشت ہے جو خاص کر ان لوگوں کے لیے ہے جو جانوروں کو ذبح ہوتے نہیں دیکھ سکتے اور ان کا گوشت کھانے سے اجتناب کرتے ہیں۔تھری ڈی کباب وسائل کی کمی کے باعث مہنگا ہے تاہم آہستہ آہستہ اس کی قیمت میں کمی کر دی جائے گی،اس سے قبل سنگاپور میں بھی لیبارٹری میں تیار کردہ مرغی کا گوشت فروخت لیے پیش کیا گیا تھا۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close