پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدہ سے مستعفی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کو عہدہ چھوڑنے کے بعد کابینہ نے ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 75 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے

معاون خصوصی عثمان ڈار کو نوٹس جاری کیا تھا ۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ عثمان ڈار این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے اور سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے بعد معاون خصوصی کا دوبارہ عہدہ سنبھالیں گے۔ قبل ازیں الیکشن کمیشن نے این اے 75 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے معاون خصوصی عثمان ڈار کو نوٹس جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن نے معاون خصوصی عثمان ڈار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی عہدہ رکھتے ہوئے انتخابی مہم میں حصہ کیوں لیا ؟۔ الیکشن کمیشن نے ڈسکہ میں انتخابی امیدوار کے ہمراہ موجودگی کو الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے عثمان ڈار کو ذاتی حیثیت میں ڈسکہ کے مقامی آفس پیش ہونے کی بھی ہدایت کر دی۔واضح رہے این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات کی مہم حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے ارکان انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ انتخابی مہم میں اپوزیشن جماعتوں کے منتخب ارکان اسمبلی نے بھی شرکت کی، جن میں احسن اقبال، رانا ثنا، خرم دستگیر، جاوید لطیف بھی شامل ہیں۔یاد رہے این اے 75 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کا معرکہ 19 فروری کو سجے گا۔ علی اسجد ملہی تحریک انصاف کی ٹکٹ پر انتخاب لڑیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close