مسلم لیگ (ن)کے رہنما عطاء اللہ تارر کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کو گرفتار کر لیا گیا ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ن لیگ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پولیس نے عطا تارڑکوڈسکہ میں

گرفتار کیا ۔ ذرائع کے مطابق عطا ءتارر کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ قبل ازیں مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ لوٹے اکٹھے کرنا ،لوٹوں کی منتیں ترلے کرنا واقعی عمران خان کیلئے اعصاب شکن کام ہے،جنوبی پنجاب کے لال پیلے گھوڑے اب عمران خان کے دسترس سے باہر ہوتے جارہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاک عمران خان نے 2018کے الیکشن سے پہلے جن گھوڑوں کو پٹے ڈالے وہی آج ان کو بلیک میل کررہے ہیں،عمران خان نے جو گڑھے نوازشریف کیلئے کھودے ان میں آج خود ہی گررہے ہیں۔ہارس ٹریڈنگ کا بادشاہ اب نئے قربانی کے بکرے تلاش کرنے میں مصروف عمل ہے،اس لیئے شاہی سواری لاہور آرہی ہے، لوٹاپارٹی کو لوٹے ہر بازار سے با آسانی مل جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close