اسرائیلی لیبارٹری میں مصنوعی گوشت تیار، کباب فروخت کیلئے پیش، ذائقہ کیسا ہے؟

یروشلم(آئی این پی)لیبارٹری میں پہلی بار تیار کردہ گوشت کو فروخت کے لیے پیش کردیا گیا، اس کا ذائقہ بالکل اصلی گوشت جیسا ہے، گائے کے خلیوں کے ساتھ تیار کردہ دنیا کے پہلے تھری ڈی گوشت کو کباب بنا کر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا، اس کا ذائقہ بالکل اصلی گوشت جیسا ہی ہے جو آپ کسی قصاب سے خرید

کر کھاتے ہیں۔اسرائیلی کمپنی کے مطابق گائے کے خلیوں سے اس گوشت کو تیار کیا ہے جس میں کسی بھی جانور کو ذبح نہیں کیا جاتا،کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے لیے دو جانوروں کے خلیوں کو لیب میں ملا کر اسٹیک تیار کیا گیا ہے، یہ مصنوعی لیکن اصلی گوشت ہے جو خاص کر ان لوگوں کے لیے ہے جو جانوروں کو ذبح ہوتے نہیں دیکھ سکتے اور ان کا گوشت کھانے سے اجتناب کرتے ہیں۔تھری ڈی کباب وسائل کی کمی کے باعث مہنگا ہے تاہم آہستہ آہستہ اس کی قیمت میں کمی کر دی جائے گی،اس سے قبل سنگاپور میں بھی لیبارٹری میں تیار کردہ مرغی کا گوشت فروخت لیے پیش کیا گیا تھا۔۔۔۔ سائنسدانوں نے کوروناوائرس کے علاج میں موثر ثابت ہونیوالا پودا دریافت کر لیا لندن(پی این آئی) ایک زہریلے پودے سے بنائی گئی کینسر کی تجرباتی دوا ’تھاپسی گارجین‘ (Thapsigargin) کے متعلق برطانوی سائنسدانوں نے ایک حیران کن دعویٰ کر دیا ہے ۔میل آن لائن کے مطابق برطانیہ کی نوٹنگھم یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ یہ دوا کورونا وائرس سمیت دیگر ’وائرل انفیکشنز‘ کے خلاف بھی انتہائی مو¿ثر ثابت ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ دوا ’تھاپسیا‘ (Thapsia)نامی زہریلے پودے سے بنائی گئی ہے جو مغربی جزائر غرب الہند کے ممالک میں پایا جاتا ہے۔ یہ پودا ’زہریلی گاجر‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ دوا بنیادی طور پر پراسٹیٹ

کینسر کے علاج کے لیے بنائی گئی ہے اور جانوروں پر اس کے تجربات کیے جا رہے ہیں۔ ان تجربات کے دوران یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ یہ دوا کورونا وائرس، فلو اور انفلوئنزا سمیت دیگر وائرل انفیکشنز کو بھی یکسر ختم کر دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ دوا اگر ٹرائیلز میں کامیاب قرار پاتی ہے تو یہ گولی کی شکل میں لوگ استعمال کیا کریں گے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر کین چو شینگ کا کہنا تھا کہ ”یہ دوا کورونا وائرس کے خلاف بھی مو¿ثر ثابت ہونی چاہیے تاہم حتمی طور پر یہ معلوم کرنے کے لیے مزید تجربات ناگزیر ہیں۔ تاحال اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ یہ دوا انسانوں پر کارآمد ثابت ہو گی۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close