میری پارٹی کے کسی شخص نے کوئی قبضہ کیا ہوا ہے تو مجھے شکایات بھیجیں، فوری ایکشن ہوگا، وزیر اعظم عمران خان کا چیلنج

اسلام آباد (پی این آئی) پیپلز پارٹی سے بات چیت کے سوال پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان کو اچھی طرح جانتا ہوں، کیا بات کروں، انہوں نے اقتدار میں رہ کر چوری کی۔ان کا کہنا تھا کہ عام لوگوں سے نہیں، وزیراعظم کی چوری سے ملک تباہ ہوتے ہیں۔ ملائیشیا میں بھی نواز اور زرداری جیسے لوگوں نے ملک لوٹا۔

جن ممالک میں کرپشن نہیں انہوں نے ترقی کی۔ انہوں نے سرکاری زمینیوں پر قبضے کیے۔ میں نے تو کہا تھا جس نے ملک لوٹا نہیں چھوڑوں گا۔سیاستدانوں نے اربوں کی سرکاری زمینوں پر قبضے کیے، مزید انکشافات سامنے آنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری پارٹی کے اگر کسی شخص نے کوئی قبضہ کیا ہوا ہے تو میرے پورٹل پر شکایات بھیجیں، فوری ایکشن ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں فحاشی پھیل رہی ہے، خواتین سے اجتماعی زیادتیوں اور بچوں سے زیادتی کا مسئلہ بڑھ رہا ہے، اس کی روک تھام میں علما کا کردار اہم ہوتا ہے۔ملکی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی اصل وجہ روپے کی قدر کم ہونا ہے۔ ڈالر بڑھنے سے تیل کی قیمتیں دگنا جبکہ ستر فیصد دالیں مہنگی ہوئیں۔ ہماری کوشش ہے لوگوں پر مہنگائی کا بوجھ کم سے کم ہو۔ مہنگائی میں کمی کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close