سب سے بڑی خوشخبری آ گئی، وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سرکاری ملازمین سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی نے ملاقات کی جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وفاقی وزیر علی محمد خان شامل

تھے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کی ملاقات میں وزارت خزانہ کے حکام نے بریفنگ دی اور تنخواہوں میں اضافے سے قومی خزانے پر پڑنے والے بوجھ سے تفصیلی آگاہ کیا گیا جبکہ اس دوران سرکاری ملازمین سے طے ہونے والے فارمولے پر بھی بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزارت خزانہ کے حکام اور مذاکراتی کمیٹی کی بریفنگ کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی تاہم یہ منظوری کابینہ سے بھی لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے لی جائے گی جس کے بعد تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کیا،دن بھر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہیں، پولیس نے شیلنگ کی اور لاٹھیاں برسائیں، سڑکیں دھواں دھواں ہو گئیں، شیلنگ سے کئی افراد بے ہوش ہو گئے اور اس دوران مظاہرین پتھرا ئو کرتے رہے۔۔۔۔۔ کیماڑی میں گیس سے ہلاکتیں، جہاز سے گیس کے اخراج کی تصدیق ہو گئی کراچی(این این آئی) کیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج سے ہونے والی ہلاکتوں کے معاملے پر رپورٹ میں جہاز سے گیس خارج ہونے کی تصدیق ہوگئی۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں کیماڑی میں گیس سے شہریوں

کی اموات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی اور پلانٹ پروٹیکشن نے اپنی رپورٹ پیش کی۔انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی اور پلانٹ پروٹیکشن کی رپورٹ میں سویابین اور کوئلے سے بھر ے جہاز سے گیس کے اخراج کی تصدیق کی گئی ہے۔سیپا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہازکی ان لوڈنگ کے وقت ایس او پی فالو نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے کے پی ٹی اور متصل علاقوں میں آلودہ ماحول پایا گیا۔رپورٹ کے مطابق ریلوے کالونی،کلفٹن، سی ویو اور دیگر علاقوں سے فضا کے نمونے لیے جس میں آب و ہوا مضر صحت قرار دی گئی جبکہ آب و ہوا میں کاربن مونو آکسائیڈ، ہائیڈروجن سلفائیڈ اور دیگر ذرات زیادہ مقدار میں پائے گئے۔ رپورٹ میں آئل ٹرمینل پر بھی ماحول کو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دیا گیا ہے۔عدالت نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو سیپارپورٹ کی روشنی میں تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدیاجبکہ کیس کی مزید سماعت 16مارچ تک ملتوی کردی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں