پی ڈی ایم نے لانگ مارچ سے قبل جلسوں اور ریلیوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( آن لائن )حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے لانگ مارچ سے پہلے جلسوں اور ریلیوں کا اعلان کر دیا۔پی ڈی ایم نے لانگ مارچ سے قبل 4 جلسوں اور ریلیوں کا اعلان کیا ہے، ان ریلیوں اور جلسوں سے پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت بھی خطاب کرے گی۔پی ڈی ایم کا اگلا پاور شو

13 فروری کو سیالکوٹ میں شیڈول کیا گیا ہے، خواجہ آصف کے حلقے میں نکالی جانے والی ریلی کی میزبان مسلم لیگ ن ہو گی۔16 فروری کو بلوچستان کے علاقے پشین میں ریلی نکالی جاے گی جبکہ 23 فروری کو سرگودھا اور 27 فروری کو خضدار میں پی ڈی ایم میدان سجائے گی۔مارچ میں لانگ مارچ سے قبل بھی مختلف شہروں میں تیاریوں کے لیے ریلیوں اور کنونشنز کا انعقاد ہو گا۔ پی ڈی ایم نے 26 مارچ کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور اس حوالے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم اسلام آباد میں ایک دن کے احتجاج کے لیے نہیں آرہے بلکہ وہاں بیٹھ کر سلیکٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے۔۔۔۔۔ کیماڑی میں گیس سے ہلاکتیں، جہاز سے گیس کے اخراج کی تصدیق ہو گئی کراچی(این این آئی) کیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج سے ہونے والی ہلاکتوں کے معاملے پر رپورٹ میں جہاز سے گیس خارج ہونے کی تصدیق ہوگئی۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں کیماڑی میں گیس سے شہریوں کی اموات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی اور پلانٹ پروٹیکشن نے اپنی رپورٹ پیش کی۔انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی اور پلانٹ پروٹیکشن کی رپورٹ میں سویابین اور کوئلے سے بھر ے جہاز سے گیس کے اخراج کی تصدیق کی گئی ہے۔سیپا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہازکی ان

لوڈنگ کے وقت ایس او پی فالو نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے کے پی ٹی اور متصل علاقوں میں آلودہ ماحول پایا گیا۔رپورٹ کے مطابق ریلوے کالونی،کلفٹن، سی ویو اور دیگر علاقوں سے فضا کے نمونے لیے جس میں آب و ہوا مضر صحت قرار دی گئی جبکہ آب و ہوا میں کاربن مونو آکسائیڈ، ہائیڈروجن سلفائیڈ اور دیگر ذرات زیادہ مقدار میں پائے گئے۔ رپورٹ میں آئل ٹرمینل پر بھی ماحول کو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دیا گیا ہے۔عدالت نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو سیپارپورٹ کی روشنی میں تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدیاجبکہ کیس کی مزید سماعت 16مارچ تک ملتوی کردی گئی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں