فلمی اداکارہ پولیس حراست میں کرونا وائرس کا شکار ہو گئی

ممبئی (آئی این پی) غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار بھارتی اداکارہ گیہانا واسستھ میں پولیس حراست کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کے کرائم برانچ نے بھارتی فلم و ٹی وی کی مشہور اداکارہ گیہانا واسستھ کو فحش فلمیں بنانے اور ویب سائٹ پر اپ لوڈ

کر نے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ جس کے بعد عدالت نے اداکارہ اور دیگر ملزمان کو 10 فروری تک پولیس ر یمانڈ میں دیا تھا تاہم اب بھارتی اداکارہ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ میں کورونا کی تشخیص کے بعد قرنطینہ کردیا گیا ہے اور اب انہیں 14 روز بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ جبکہ ملزمہ سے تحقیقات کرنے والے 6پولیس افسران کو بھی آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔۔۔۔ معروف میزبان ندا یاسر کو گہرا صدمہ ، والدہ انتقال کرگئیں اسلام آباد (پی این آئی )معروف اداکارہ ندا یاسر کی والدہ فہمیدہ نسرین انتقال کر گئیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی و یب سائٹ انسٹا گرام پر انہوں نے اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے ۔ ندا یاسر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ہماری پیاری، مضبوط اور لڑنے والی والدہ ہمیں تنہا چھوڑ گئیں، اناللہ وانا الیہ راجعون۔ گزشتہ روز ندا یاسر کی بہن سویرا پاشا کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی گئی تھی۔سویرا پاشا نے لوگوں سے والدہ کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں ہیں، کیا پتا کسی کی دعا لگ جائے۔ معروف میزبان ندا یاسر کو گہرا صدمہ ، والدہ انتقال کرگئیں اسلام آباد (پی این آئی )معروف اداکارہ ندا یاسر کی والدہ فہمیدہ نسرین انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی و یب سائٹ انسٹا گرام پر انہوں نے اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے ۔ ندا یاسر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ہماری پیاری، مضبوط اور لڑنے والی والدہ ہمیں تنہا چھوڑ گئیں، اناللہ وانا الیہ راجعون۔ گزشتہ روز ندا یاسر کی بہن سویرا پاشا کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی گئی تھی۔سویرا پاشا نے لوگوں سے والدہ کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں ہیں، کیا پتا کسی کی دعا لگ جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close