بریکنگ نیوز، الیکشن کمیشن نے سینٹ الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینٹ کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ شیڈول کے مطابق سینٹ انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے۔سینٹ کیلئے کاغذات نامزدگی 12سے13فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے۔نامزدامیدواروں کے نام 14 فروری کوجاری کئے جائیں گے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15

اور 16 فروری کو ہوگی جبکہ پولنگ 3 مارچ کو ہوگی۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سینٹ کے الیکشن مقررہ وقت سے پہلے کروانے کا اعلان کیا تھا جسے اپوزیشن جماعتوں نے مسترد کر دیا تھا۔۔۔’ خیبرپختونخواہ میں اسد قیصر اور پرویزخٹک کا گروپ ہے، سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدو فروخت سے متعلق مزیدتہلکہ خیز انکشافات لاہور (پی این آئی) سینئر تجزیہ کار نے کہا ہے کہ اسد قیصراور پرویز خٹک کے بغیر پیسوں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پی ٹی آئی کے وزراء کہتے ہیں کہ اسد قیصر اور پرویزخٹک پیسے لینے دینے میں ملوث تھے، کیونکہ پچھلے سینیٹ الیکشن میں سمجھوتہ تھا کہ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی ساتھ ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسوں اور خریدوفروخت کی ویڈیو کا کھیل چل پڑا ہے،اس میں اسد قیصر اور پرویزخٹک کا نام آرہا ہے۔خیبرپختونخواہ میں اسد قیصر اور پرویزخٹک کا گروپ ہے ، ان کے اپنے وزیرکہتے ہیں کہ اسد قیصر اور پرویزخٹک کے بغیر پیسے لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یہی لوگ تھے جو پیسے لینے دینے میں ملوث تھے، سینیٹ الیکشن 2018ء میں ہمارا سمجھوتہ تھا کہ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی ساتھ ہیں، کیونکہ اس وقت پیپلزپارٹی نے ہی بلوچستان حکومت گرائی تھی، بعد میں بلوچستان عوامی پارٹی بنی تھی۔دوسری جانب ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اس معاملے سے میرا کوئی لینا دینا نہیں۔ ویڈیو میں دیکھائی جانے والی جگہ اسپیکر ہاؤس پشاور نہیں ہے. اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ میرا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ 2018 میں عمران خان نے بتایا تھا کہ اس طرح کا لین دین ہوا ہے اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ساری پارٹی کا فیصلہ تھا ان ممبران کے خلاف کارروائی کی جائے، اس طرح کے بیانات صرف معاملے سے توجہ ہٹانے کی بھونڈی کوشش ہے. واضح رہے کہ آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا تھا کہ آج نہیں کئی دفعہ پہلے بھی مجھے پیسوں کے عوض سینیٹ کی سیٹ بیچنے کی آفر ہوئی ہے اور مجھ سے براہ راست اور ان ڈائریکٹ سینیٹ نشست بیچنے کیلئے رابطے کیے گئے. عمران خان نے کہا کہ مجھے5 سال پہلے سینیٹ الیکشن میں پیسے کی آفر آئی تھی اور مجھے ایک آدمی نے آفر نہیں کی، کئی لوگوں نے آفر بھجوائیں ان کا کہنا تھا کہ صرف مجھے نہیں میرے اور لوگوں کو جو میرے پارلیمنٹری بورڈ میں ہیں ان کو بھی لوگ پیسے آفر کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close