براڈ شیٹ کمیشن کو بڑا دھچکا، سربراہ براڈ شیٹ انکوائری کمیشن جسٹس (ر)عظمت سعید کی تقرری عدالت میں چیلنج

اسلام آباد(آئی این پی )براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کی تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ شہری سلیم اللہ خان نے جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کی تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔دراخوست میں کہا گیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید قومی

احتساب بیورو (نیب) میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل رہ چکے ہیں،براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کے سربراہ کیطور پران کی تقرری مفادات کا ٹکرا ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ کسی بھی ریٹائرڈ جج کو ریٹائرمنٹ کے دو سال تک کسی عہدے پر نہیں لگایا جاسکتا۔درخواست میں جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید،سپریم جوڈیشل کونسل، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔خیال رہے کہ اپوزیشن کے شدید اعتراض کے باوجود حکومت نے جسٹس(ر )عظمت سعید کو براڈ شیٹ کمیشن کا سربراہ مقررکیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت تشکیل دیا گیا جو 6 ہفتوں میں انکوائری مکمل کرے گا ۔نوٹیفکیشن میں بتایاگیا ہے کہ کمیشن براڈشیٹ اور آئی اے آر کے انتخاب، تقرری اورمعاہدوں کی چھان بین کریگا جب کہ کمیشن براڈ شیٹ اور انٹرنیشنل ایسٹ ریکوری فرمز سے معاہدوں کی منسوخی کی وجوہات کی جانچ کرے گا۔اس کے علاوہ کمیشن 2008 میں براڈ شیٹ کوپاکستان کی ادائیگیوں کی وجوہات اور اثرات کی نشاندہی بھی کریگا۔۔۔۔آپ جیسا بیوقوف شخص اتنے بڑے عہدے تک کیسے پہنچا؟ فواد چودھری نے ٹویٹر پر بھارتی فوج کے (ر)میجر جنرل کو چپ کرا دیا لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی فوج کے

(ر)میجر جنرل کو چپ کرا دیا۔اپنی ٹویٹس سے فواد چودھری کو نیچا دکھانے کی کوشش کرنے والے بھارتی فوجی افسر کا اکائونٹ میجر جنرل (ر)ہرش ککڑ کے نام سے ٹویٹر پر موجود ہے۔ہرش ککڑ نے اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر فواد چودھری کو ٹیگ کرکے ان سے منسوب ایسی ٹویٹس شیئر کیں جو ان کی تھیں ہی نہیں بلکہ انہیںایڈیٹ کیا گیا تھا۔بھارتی فوجی افسر کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے فواد چودھری نے لگی لپٹی بغیر انہیںخوب بے عزت کیا اور لکھا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ جیسا بیوقوف شخص بھارتی فوج کے اتنے بڑے عہدے تک کیسے پہنچا؟۔فواد چودھری نے بھارتی فوجی افسر کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا کے حوالے سے اپنی معلومات کو درست کریں۔ اگر وہ چاہیں تو میں پاکستانی نوجوانوں سے درخواست کر سکتا ہوں کہ وہ بھارتی جنرلز کو جعلی میڈیا بارے کوئی بنیادی کورس کرا دیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close