کوئٹہ(این این آئی) صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میںکورونا وائرس کی ابتداء کے بعد بدھ کو پہلی بار وائرس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا جبکہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 7کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 18898ہوگئی ، محکمہ صحت کے کورونا وائرس سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے
مطابق بدھ کو بلوچستان کے 4اضلاع کیچ سے تین ، خضدار سے دو جبکہ لسبیلہ سے کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد18898ہوگئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہونے سے لیکر اب تک پہلی بار کوئٹہ میں کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا شکار 7مریض صحت یاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18619ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے 82فعال مریض زیر علاج ہیں، رپورٹ کے مطابق صوبے میں ایک مریض ہائی آکسیجن فلو ہے تاہم کوئی بھی مریض وینٹی لیٹر پر موجود نہیں ہے۔۔۔۔عمران خان کے خلاف کیس کرنے والے، ہارس ٹریڈنگ پر نکالے گئے رکن کو دوبارہ پی ٹی آئی میں عہدہ دے دیا گیاسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف نے ہارس ٹریڈنگ کے الزام میں ہٹائے گئے پرویز خٹک کابینہ کے معاون خصوصی برائے قانون عارف یوسف کوانصاف ویلفیئر ونگ کا سینٹرل جوائنٹ سیکرٹری پشاور ریجن تعینات کردیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 18 اپریل 2018 کو اسلام آباد میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے اس وقت خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 4 پشاور سے منتخب رکن اور وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے
قانون عارف یوسف کو ووٹ فروخت کرنے اور ہارس ٹریڈنگ کا ذمہ دار قرار دیا تھا اور ان کی پارٹی رکنیت ختم کردی تھی۔ عارف یوسف نے ووٹ فروخت کرنے اور رشوت لینے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے عمران خان کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور کی عدالت میں ہتکِ عزت کا کیس دائر کیا جس کے بعد تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بابراعوان نے عارف یوسف کی رہائش گاہ پر جاکر کیس واپس لینے کی درخواست کی۔ عارف یوسف کے مطابق بابر اعوان نے ہارس ٹریڈنگ کے الزامات پر عمران خان کی جانب سے ان سے معذرت کی اور انہیں پارٹی عہدہ دینے کی پیشکش کی تھی جس پر انہوں نے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا کیس واپس لیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں