نواز شریف واپس آنا چاہیں تو۔۔۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے سابق وزیراعظم کو بڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف واپس آنا چاہیں تو پروٹیکٹو سرٹیفکیٹ لے سکتے ہیں، نوازشریف کے پاسپورٹ کی مدت 16فروری کو ختم ہوجائے گی،نوازشریف پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سولہ فروری کو نوازشریف کے

پاسپورٹ کی مدت ختم ہوجائے گی۔نوازشریف واپس آنا چاہیں تو پروٹیکٹو سرٹیفکیٹ لے سکتے ہیں، ہائی کمیشن ان کو واپسی کی چٹ جاری کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔ انہوں نے اسلام آباد میں ملازمین کے احتجاج کے بارے میں کہا کہ ملازمین کے پیچھے اگر سیاسی جماعتیں ملوث ہوگی تو سرکاری ملازمین نقصان میں رہیں گے۔قواعدوضوابط مریم نوازاور مولانا فضل الرحمان پر لاگو نہیں ہوتے، قواعدوضوابط صرف سرکاری ملازمین پر لاگو ہوں گے، یہ سیاست کو درمیان میں نہ لائیں، اپنے مطالبات کیلئے احتجاج کریں۔ پی ڈی ایم 26مارچ کے لانگ مارچ کی پریکٹس کررہی ہے، تحریک لبیک والے ہمارے بھائی ہیں، ابھی تک احتجاج کے حوالے سے ان کا ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا، وزیردفاع پرویزخٹک نے کہا کہ مزے کی بات ہے کہ ووٹ ہمارے بکے اور ہم پر ہی الزام لگایا گیا ہے کہ ہم نے پیسے لیے، میں نے کبھی نہیں کہا پیسے لیں۔میں وہاں موجود نہیں تھا، ان کے پارلیمانی لیڈر محمد علی موجود تھے۔واضح رہے سابق رکن صوبائی اسمبلی عبیداللہ مایار نے انکشاف کیا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے کہنے پر پیسے لیے تھے ۔ ان کاکہنا تھا کہ پارٹی فنڈز کے نام پر پیسے دیئے گئے تھے۔ اس وقت پی ٹی آئی نے ووٹ فروخت کرنے پر 20 ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا تھا ۔ سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے کہنے پر پیسے لیے تھے ۔ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے سب کو ایک ایک کروڑ روپے دیے ۔ عبید اللہ مایار کا کہنا تھا کہ محمد علی شاہ سے ہم نہیں ملے، وہ اس ویڈیو میں بھی موجود نہیں ہیں ۔ ویڈیو میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان کو نوٹ وصول کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ حکومت نے پیسے نے پیسے دیے اور ویڈیو بنالی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close