مولانا فضل الرحمان کے قریبی دوست کرونا سے انتقال کر گئے

اسلام آباد(پی این آئی )جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی اور سابق نگراں وفاقی وزیر الحاج عالم زیب خان انتقال کر گئے۔سابق نگراں وفاقی وزیر کے بیٹے گل نواز خان نے اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ

عالم زیب خان انتقال کی نمازہ جنازہ آج 3 بجے تھاکوٹ میں اداکی جائے گی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق الحاج عالم زیب خان تھاکوٹ 3 ہفتوں سے عالمی وبا کورونا کے باعث علیل تھے۔الحاج عالم زیب خان کا تعلق جمعیت علماء اسلام سے تھا اور مرحوم مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close