لاہور ائیرپورٹ پر شدید دھند، کون کون سی ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ، تاخیر کا شکار

لاہور (آئی این پی ) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے اطراف شدید دھند کے باعث اندرون و بیرون ممالک آنے اور جانے والی متعدد پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار ہو گئیں ۔ بدھ کو انکوائری ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 306 منسوخ ہو گئی ہے جبکہ غیر ملکی ائیر لائن کی

ریاض سے آنے والی پرواز 317 بھی منسوخ ہو گئی ہے۔ غیر ملکی ائیر لائن کی کراچی جانے والی پرواز 520 دھند کے باعث منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ غیر ملکی ائیر لائن کی ریاض جانے والی پرواز 318 بھی منسوخ ہو گئی ہے۔ پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307 منسوخ ہو گئی ہے جبکہ غیر ملکی ائیر لائن کی کراچی سے آنے والی پرواز 521 بھی منسوخ ہو گئی ہے۔ نجی ائیر لائن کی دبئی جانے والی پرواز 410 پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ غیر ملکی ائیرلائن کی استنبول جانے والی پرواز 715 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔اس کے علاوہ غیر ملکی ائیر لائن کی کراچی جانے والی پرواز 401 بھی چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔۔۔۔ نیب نے کرپٹ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایک اور بڑی شخصیت کی گرفتاری متوقع اسلام آباد (پی این آئی) معروف صحافی ثمر عباس نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر اقتدار میں اہم شخصیت کی گرفتاری متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب کرپٹ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔کچھ عرصہ سے جہاں اپوزیشن کی سرگرمیاں بڑھ گئی تھیں وہیں سیاسی رہنماؤں کے خلاف گھیرا تنگ ہونے کی خبریں بھی سامنے آتی رہی ہیں۔کچھ عرصہ قبل اہم شخصیات کی گرفتاری عمل میں لانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ جس کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ، لیگی رہنما حمزہ شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔تاہم پیپلز پارٹی پر ہاتھ نرم رکھا گیا،تاہم پیپلز پارٹی کے اہم رہنما خورشید شاہ اور سراج درانی بھی اس وقت زیر حراست ہیں۔اسی حوالے سے اب معروف صحافی ثمر عباس نے اہم شخصیت کی گرفتاری کا اشارہ دیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہر اقتدار میں کسی اہم شخصیت کی متوقع گرفتاری کی گپ چل رہی ہے۔ صحافی کی جانب سے یہ ظاہر نہیں کیا گیا کہ آیا یہ شخص سیاسی ہے یا کاروباری۔خیال رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے بتایا کہ نیب کے خلاف بڑے بڑے مقدمات میں ملوث وزرا ، مشیر، وزرائے اعلیٰ اور سابق عہدیداران کا ناپاک گٹھ جوڑ ہے۔چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور ڈپٹی چئیرمین حسین اصغر نے ایک اہم میٹنگ کی تھی جس میں انہوں نے فیصلہ کیا کہ کوئی چاہے مخالفت کرے ، کیچڑ اُچھالے یا کوئی گھٹیا الزامات لگائے ، نیب کے انوسٹی گیشن ونگز ہیں وہ فوری کارروائیاں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ نیب کے پاس موجود کیسز میں پرویز خٹک اور دیگر سیاسی رہنماؤں کے خلاف کیسز بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسین اصغر ان کارروائیوں کی خود نگرانی کریں گے۔ ان مقدموں میں زرداری ، شہباز شریف ، حمزہ

شہباز، سلمان شہباز یا یہاں تک کہ اگر پرویز خٹک بھی ہوں تو ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close