سینیٹ الیکشن، پنجاب اراکین اسمبلی نے دس، دس کروڑروپے میں سودا کر لیا، بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹ الیکشن 2021 کے لیے پنجاب میں اراکین اسمبلی نے 10,10 کروڑ میں سودا کرلیا ، یہ انکشاف سینیئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پنجاب میں کچھ لوگوں کو جانتا ہوں جو کہ سینیٹ انتخابات کے لیے

10,10کروڑ روپے میں سودے بازی کرچکے ہیں لیکن ان کے نام ابھی سامنے نہیں لائے جائیں گے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ میں ایک ایسی جگہ گیا جہاں کل 8 لوگ بیٹھے تھے جہاں قیمت لگ رہی تھی۔ یہاں واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں ارکان اسمبلی کو خریدنے سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے ہیں ، جن کے مطابق سال 2018ء کے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی ارکان کو بلا کر نوٹوں کے انبار لگا کر خریدا گیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے سینیٹ انتخابات 2021اوپن بیلٹ سے کرانے کی تجویز دی جس کی اپوزیشن نے مخالفت کی تاہم سینیٹ انتخابات میں منڈی کیسے لگتی ہے اس حوالے سے 2018 کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2018ء کے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی ارکان کو نوٹوں کے انبار لگا کر خریدا گیا ، ویڈیو میں اراکین اسمبلی کو نوٹ گنتے اور بیگ میں ڈالتے دیکھا جا سکتا ہے یہ خرید و فروخت 20 فروری 2018ء سے دو مارچ کے دوران کی گئی تاہم بعد ازاں پی ٹی آئی نے تحقیقات کے بعد ووٹ بیچنے والے 20 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔جب کہ سینیٹ الیکشن 2018ء میں خرید و فروخت کی ویڈیو میں قرآن اٹھاکر پیسہ لینے سے انکار کرنے والا رکن اسمبلی کی بھی موجودگی کا انکشاف ہوگیا ، گزشتہ سینیٹ الیکشن میں جب اراکین اسمبلی کی جانب سے ووٹ بیچنے کا انکشاف ہوا اور اس کے نتیجے میں پارٹی چیئرمین نے 20 اراکین کو پارٹی سے نکالا تو اس کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن سردار ادریس نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے قرآن پاک اٹھاکر دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنا ووٹ نہیں بیچا تاہم سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت کے حوالے سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جب پیسے دیے جارہے تھے تو سردار ادریس بھی اس میں موجود ہیں۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے

وزیر قانون خیبر پختونخواہ سلطان محمد کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ، وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے وزیر قانون سے استعفی لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے وزیراعلیٰ محمود خان کو احکامات جاری کردیے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 2018ء میں سینیٹ انتخابات کے دوران اراکین اسمبلی کی جانب سے پیسے لیے جانے کی ویڈیوز سامنے آنے کے معاملے کی تفصیلی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close