سینیٹ الیکشن سے قبل منڈی لگ گئی، ایک سینیٹر کا ریٹ کتنا لگ رہا ہے؟ تحریک انصاف کے سینیٹر کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں سینیٹرز کیلئے منڈی لگ چکی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام 10 تک میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے دعویٰ کیا کہ بلوچستان میں لوگوں کو سینیٹر بنوانے کیلئے ریٹ لگ رہے ہیں اور 50 سے

70 کروڑ روپے میں ایک سینیٹر بنانے کی آفرز کرائی جارہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں ، آج دن کو وائرل ہونے والی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ایسے افراد کو قرار واقعی سزا دینی چاہیے ۔خیال رہے کہ آج سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سینیٹ الیکشن 2018 کے دوران کس طرح نقد رقم کے ذریعے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے مبینہ طور پراپنے ووٹوں کو فروخت کیا۔ مبینہ طور پر پیسوں کے بدلے ووٹ فروخت کرنے والوں میں خیبر پختونخوا کے موجودہ وزیر قانون سلطان محمد خان بھی شامل تھے جو اس وقت تحریک انصاف کی اتحادی جماعت قومی وطن پارٹی کا حصہ تھے، وزیر اعظم کے حکم پر ان سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں تحریک انصاف کے وہ سابق رکن سردار ادریس بھی نظر آرہے ہیں جنہوں نے 2018 میں قرآن ہاتھ میں اٹھا کر کہا تھا کہ انہوں نے ووٹ کے بدلے چار کروڑ روپے نہیں لیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں