وہیل چیئر کی کیا ضرورت ہے؟ پاکستانی پولیس ہتھکڑیاں لگے زخمی ڈاکو کو ساتھی ملزم کی پیٹھ پر سوار کر کچہری لائی

لاہور (آن لائن) شاہدرہ پولیس کی جانب سے مبینہ ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والے ملزم کو کینٹ کچہری میں انوکھے انداز میں پیش کیا گیا ، پولیس ہتھکڑیاں لگے زخمی ڈاکو کو ساتھی ملزم کی پیٹھ پر سوار کر کچہری لائی جو توجہ کا مرکز بنا رہا ۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹائون پولیس کی جانب سے مبینہ ڈکیتی کے

ملزمان عامر ، رب نواز اور طارق کو جسمانی ریمانڈ کیلئے کچہری میں پیش کیا گیا ۔ عدالت لائے جانے والے ملزمان میں سے ایک نے اپنے زخمی ساتھی کو اپنی پیٹھ پر سوار کر رکھا تھا جبکہ تمام ملزمان کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھیں ۔ عدالت نے سماعت کے بعد ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ پولیس نے زخمی ملزم کو اس طرح پیش کرنے کے حوالے کہا کہ چھوڑیں ان سے ہمدردی نہ کریں ، یہ ڈاکو ہیں خود اپنا بوجھ اٹھائیں ، ان کے لئے کہاں سے ویل چیئر کا انتظام کیا جائے۔۔۔۔۔۔فوج کا سیاست سے تعلق نہیں تو2018 الیکشن کا ذمے دار کون ہے؟‎ شاہد خاقان عباسی کا ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر ردعمل آگیا‎اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں، تو 2018 کے الیکشن میں جو ہوا اس کا ذمے دار کون ہے؟۔قومی موقر نامے کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں امن وامان کی صورتحال سب کےسامنے ہے اور کل ہائیکورٹ کا واقعہ پیش آیا، آج ملک کی عدالتوں کے دروازے بھی بند ہوگئے اور وہ بھی غیر محفوظ ہیں، ان عدالتوں میں جو کیس ہیں اور جو فیصلے ہیں انہیں پوری دنیا جانتی ہے، جب ملک میں آئین و قانون اورعدالتوں کا یہ حال ہوگا تو بڑی نا

انصافی ہوگی۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج عدالتیں بھی غیر محفوظ ہیں، ملک میں آئین و قانون اور عدالتوں کا یہ حال ہوگا تو بڑی نا انصافی ہو گی، ملک کے حکمرانوں کو آئین و قانون کی کوئی پرواہ نہیں ہے،جب حکومت عوام کی نمائندہ نہ ہو تو یہی ہوتا ہے جو ملک میں ہو رہا ہے۔اسلام آبادکی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت وکلا سے اشتعال انگیزی کرے گی تو آگے سے بھی اشتعال انگیزی ہی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کسی کا دفتر یا کوئی جگہ گرانے سے پہلے نوٹس دیا جاتا ہے، پہلے بتایا جاتا ہے، آگاہ کیا جاتا ہے، بغیر نوٹس کے گرائیں گے تو کل والا واقعہ دیکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے حکمرانوں کو آئین و قانون کی کوئی پرواہ نہیں ہے،جب حکومت عوام کی نمائندہ نہ ہو تو یہی ہوتا ہے جو ملک میں ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہے اور گزشتہ روز ہائیکورٹ کا واقعہ پیش آیا، آج ملک کی عدالتوں کے دروازے بھی بند ہوگئے ، ان عدالتوں میں جو کیس ہیں اور جو فیصلے ہیں انہیں پوری دنیا جانتی ہے۔‎

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close