بغیر ویزوں کے آمد سعودی وفد کو اسلام آباد ائیرپورٹ پرروک لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) سعودی وفد کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر روک لیا گیا۔ سعودی وفد کو ویزہ نہ ہونے پر روکا گیا،سعودی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی نے ائیرپورٹ پہنچ کر آن آرائیو ویزے جاری کروائے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر سعودی وفد کے اراکین کو بغیر ویزہ پہنچنے پر روک لیا ہے۔چاروں اراکین سعودی ائیر لائن کی

پرواز نمبر ایس وی 724 کے ذریعے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے۔ویزہ نہ ہونے پر امیگریشن حکام نے سعودی سفارتخانے کو اطلاع دی تو سعودی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی نے ائیرپورٹ پہنچ کر آن آرائیو ویزے جاری کروائے۔ویزوں کے اجراء اور امیگریشن کلئیرنس کے بعد چاروں اراکین اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close