قبائلی اضلاع اور بلوچستان سے میڈیکل کالجوں کے لیے نشستوں کی کمی، اسلام آباد پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر طلبا کا احتجاج، پی ایم سی کے خلاف نعرے بازی

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر طلبا نے احتجاج کیا اورپی ایم سی کے خلاف نعرے بازی کی ۔طلبا نے کہا کہ بلوچستان اور فاٹا کے طلبا کے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے ،ان علاقوں کو میڈیکل کی کم سیٹیں دی گئی ہیں ۔سنیٹر عثمان کاکڑ نے احتجاجی طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم

سی کے باہر احتجاج ہورہا ہے، 265طلبا کو بحال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ریاست اور اس کے اداروں کی پالیسی یہ ہے کہ غریب والدین کے بچے ڈاکٹر نہ بنیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ایم سی کی ناروا پالیسی ہے ،فاٹا کے ساتھ سالوں سے نا انصافی کی جارہی ہے، فاٹا میں مسلسل دہشتگردوں کے مسلط کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ فاٹا کے علاقہ مکینوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ،ہزاروں لوگ شہید ہوئے ،پیپلز پارٹی کے دور میں لاکھوں لوگ گم ہوئے ،اس وقت 15 لاکھ لوگ گم ہیں ،اس وقت 2 لاکھ 22 ہزار گھروں کو مسمار کیا گیا ہے ۔عثمان کاکڑ نے کہا کہ آج بھی دو لاکھ لوگ کیمپوں میں زندگی گزار رہے ہیں ،جو اعدے کیئے مکمل نہ کیئے گئے ،فاٹا کے عوام کو 150 میڈیکل کہ سیٹس بھی نہیں دی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فاٹا میں گزشتہ 19 سال میں 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ،فاٹا کے طلبا کو اسکالر شپ دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ معدنیات سے بھرے علاقے کو سائیڈ کیا جارہا ہے ، سینیٹ میں یہ مسئلہ پیش کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ میڈیکل کی سیٹیں ختم کرنا چاہتے ہیںجو ہم کسی صورت نہیں ہونے دینگے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایم سی کی پالیسی غلط ہے ،ہم چاہتے سب میڈیکل کالجز کا ایک ہی پیمانہ ہونا چاہئے۔۔۔۔ وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، حکومت آج اعلان کرے گی، صوبائی ملازمین کی تنخواہ کے معاملات ہمارے اختیار میں نہیں، شیخ رشید

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے حکومت آج اعلان کرے گی، اس حوالے سے وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین سے مزاکرات ہوئے ہیں، وفاقی اداروں کے ملازمین سے بات حتمی مراحل میںداخل ہے۔وفاقی ملازمین نے صوبائی ملازمین کی تنخواہوں سے بھی اضافے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبوں کی تنخواہ بڑھانے کے اختیارات نہیں رکھتے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزرائے اعلی سے درخواست کرتے ہیں کہ ملازمین کو بلاکر ان سے بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی جانب سے ہنگامہ آرائی شروع کردی گئی گذشتہ روزوفاقی حکومت کے ملازمین حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد وزارت داخلہ میں داخل ہوگئے اور وزیر داخلہ کیخلاف نعرے بازی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزوفاقی حکومت کے ملازمین حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد وزارت داخلہ میں داخل ہوگئے اور وزیر داخلہ کیخلاف نعرے بازی شروع کردی جس کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم اٹھارہویں ترمیم کیساتھ صوبوں کے معاملات طے نہیں کرسکتے ،ہم فیڈرل کے ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق آج منگل کو اعلان کردیں گے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close