حکومت نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں بجٹ سے قبل ہی خوشخبری سنانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا عندیہ دے دیا گیا، تنخواہوں کے بجٹ کے حجم میں 40 ارب سے زیادہ کا اضافہ ہوگا، حکومت کی جانب سے کل باقاعدہ پریس کانفرنس میں اعلان متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں بجٹ سے قبل ہی

خوشخبری سنانے کا عندیہ دیا ہے، جس کے تحت وفاقی ملازمین کی تنخواہوں کے بجٹ کے حجم میں چالیس ارب سے زیادہ کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔اس حوالے سے کل باقاعدہ پریس کانفرنس میں اعلان متوقع ہے۔واضح رہے 05 فروری کو وزیردفاع پرویز خٹک کی زیرصدارت ایمپلائز گرینڈ الائنس کی تنخواہ اور مراعات سے متعلق اجلاس ہوا تھا، جس میں آل پاکستان ایمپلائز گرینڈ الائنس کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات بڑھانے سے متعلق مذاکرات کیے گئے تھے۔ اس موقع پر وزیردفاع پرویز خٹک نے ملازمین کو یقین دہانی کروائی تھی کہ ملک معاشی ترقی کررہا ہے، وسائل میں اضافہ ہورہا ہے، حکومت ملازمین کی فلاح پر یقین رکھتی ہے تمام سہولتیں دیں گے۔ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ضرور کریں گے۔ پےاینڈ پنشن کمیشن سرکاری ملازمین کی تنخواہ کیلئے قائم کیا ہے، ملازمین کو ملکی وسائل کے تناسب سے دیگر مراعات بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں کا خاص خیال رکھیں گے، تنخواہوں میں تضادات ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب ملک بھر کے سرکاری ملازمین تنظیموں 10 فروری کو بروز بدھ کو دوبارہ احتجاجی دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے مطالبات فی الفورتسلیم کئے جائیں، تمام ملازمین کوبلا تفریق جدید ٹائم سکیل ،یکساں سکیل ، یکساں مراعات ایڈہاک ازم اور کنٹرک پالیسی کا خاتمہ ،میڈیکل الائونس میں کم ازکم

10ہزاراضافہ، ہاؤس رینٹ الائونس جاری بنیادی تنخواپر بلاتفریق 50 فیصد دینا، تمام ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے پےریوائز کرنا، تنخواہوں اور دیگر الائنسز میں موجودہ کمر توڑ مہنگائی کے تناسب سے 100فیصد آضافہ کرنا ملک بھر میں ملازمین اور محنت کشوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اثر ورسوخ ختم کرنے کا فی لفوراعلان کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close