836ارب روپے کی بچت، حکومت نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا

اسلام آباد (پی این آئی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی منظوری دے دی، وزیرخزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں سے حکومت کو836 ارب روپے کی بچت ہوگی،آئی پی پیز کو ادائیگیوں کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر

خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔جس میں آئی پی پیز اور ایف بی آر سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اعلامیہ ای سی سی میں کہا گیا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی منظوری دے دی ہے۔ ای سی سی نے 46 آئی پی پیز کو 30 نومبر 2020ء تک واجبات کی ادائیگی کی منظوری دی ہے۔ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں سے حکومت کو 836 ارب روپے کی بچت ہوگی۔آئی پی پیز کو ادائیگیوں کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔اسی طرح ای سی سی کی ایف بی آر کو 35 کروڑ روپے کے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی ہے۔ ایف بی آر کو شوگر ملز میں ویڈیو کیمرے لگانے کیلئے فنڈز کی ادائیگی کی جائے گی۔ دوسری جانب بجلی کے قیمتوں میں کمی اور توانائی بحران کے خاتمے کے حوالے سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ آئی پی پیز کیساتھ باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ حکومت اور شمسی توانائی پر مشتمل آئی پی پیز میں معاہدہ طے پایا ہے ۔معاہدے کے تھٹ فریقین نے ٹیرف کم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی، جس کے بعد اب وفاقی کابینہ کی جانب سے باقاعدہ منظوری لینے کے بعد معاہدے کی تقریب جلد منعقد کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد حکومتی افسران اور آئی پی پیز معاہدے پر باضابطہ دستخط کریں گے۔ طے پائے معاہدے کی رو سے ہر آئی پی پی کا اپنا اپنا بورڈ بھی معاہدے کی منظوری دے گا۔ معاہدے سے ٹیرف اور آئندہ سالوں میں سرکولر ڈیبٹ میں کمی آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close