اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کا عزم ، قبضہ مافیا کو جڑ سے خاتمے کی کوششیں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر قبضہ مافیا کےخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ برقرار ہے اور حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی غیرقانونی عمارتیں بھی مسمار کر دیں۔وزیراعظم کی ہدایت پر قبضہ مافیا
کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن کا دائرہ وسیع کر دیا گیا، غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ دراز ہوتے ہوئے خیبرپختونخوا پہنچ گیا۔پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی ناجائز تجاوزات کےخلاف آپریشن کیا گیا اور حکومت نےارکان پارلیمنٹ کی غیرقانونی عمارتیں بھی مسمارکر دیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان نے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کر دی جس میں بتایا گیا ہے کہ سوات اورناران میں غیرقانونی تجاوزات کےخلاف آپریشن کیاگیا۔رپورٹ کے مطابق 60 غیرقانونی تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا ہے جس میں سے 2 عمارتیں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی بھی تھیں۔وزیراعظم عمران خان نے بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے۔ حکومتی مہم کے باوجود سرکاری زمینوں پر قبضوں کا سلسلہ جاری، بااثر شخص نے سرکاری اراضی پر قبضہ کر لیا حکومتی مہم کے باوجود پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں بااثر شخص نے سرکاری اراضی پر قبضہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے سرکاری اراضی کو قبضوں سے واگزار کرانے کی مہم جاری ہے، اس کے باوجود پنجاب کے متعدد شہروں و علاقوں میں بااثر شخصیات کی جانب سے سرکاری اراضیوں پر قبضوں کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے نواحی گاوں ون اے جی ڈی میں بااثر شخص نے سرکاری اراضی پر قبضہ کرلیا۔ سرکاری اراضی پر تعمیرا کرکے فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے، سرکاری اراضی پر ناجائز تعمیرات کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ، اہل علاقہ کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے سرکاری اراضی پر قبضے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں