چائے بسکٹ کے لئے ماہانہ پانچ ،پانچ ہزار روپے، ن لیگ کے 20 ارکان اسمبلی اپوزیشن چیمبر کے اخراجات کی مد میں ڈیفالٹر نکلے

لاہور( این این آئی )اپوزیشن چیمبر کے اخراجات کی مد میں مسلم لیگ (ن)کے بیس ارکان صوبائی اسمبلی ڈیفالٹر نکلے، لیگی اراکین چائے بسکٹ کے لئے ماہانہ پانچ ،پانچ ہزار روپے بھی جمع نہ کروا سکے ،سہیل شوکت بٹ ،بائو اختر علی ،عظمی زعیم قادری، نعیم صفدر انصاری سمیت متعدد ارکان اسمبلی نے طویل

عرصہ سے فنڈ نہیں دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن چیمبر کے اخراجات چلانے کے حوالے سے مسلم لیگ (ن)کے ارکان صوبائی اسمبلی کو پابند کیاگیاہے کہ ہر ماہ جب انہیں پنجاب اسمبلی سے تنخواہ ملتی ہے تو پانچ ہزار روپے فنڈ جمع کروائیں تاکہ اپوزیشن چیمبر میں چائے ،بسکٹ سمیت دیگر اخراجات پورے ہو سکیں تاہم ذرائع کے مطابق 20 لیگی اراکین کی جانب سے طویل عرصہ سے پانچ ،پانچ ہزار روپے جمع نہیں کروائے گئے جن میں سہیل شوکت بٹ،بائو اختر علی،عظمی زعیم قادری ، نعیم صفدر انصاری ،محمد ارشد،چودھری مظہر اقبال ،کاشف محمود،رانا عبدالرئوف،محمد صدیق خان بلوچ ،نغمہ بلوچ،رانا اعجاز احمد،عطا الرحمان،بابر حسین ،کاشف علی چشتی،علی عباس،جاوید عبداللہ،محمد الیاس،ظفر اقبال ،لیاقت علی اورخوش اختر سبحانی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ان ارکان اسمبلی کی جانب سے پیسے جمع نہ کروانے کے حوالے سے قیادت کو آگاہ کردیا گیاہے۔۔۔۔آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات دائرہ کار وسیع کر دیا گیا، 27 سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات شامل تفتیشلاہور( این این آئی )قومی احتساب بیورو (نیب )نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رہنما خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات دائرہ کار وسیع کر لیا۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور

نے 27 سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔نیب نے دعویٰ کیا ہے کہدستاویزات کے مطابق 27 افراد نے خواجہ آصف اور ان کے خاندان کے اکائونٹس میں کروڑوں روپے جمع کروائے اور نکلوائے۔ذرائع کے مطابق رقم جمع اور نکلوانے والے افراد سے ٹرانزیکشن کی وجوہات پوچھی جا رہی ہیں۔اس ضمن میں خواجہ آصف کے وکیل چوہدری نجم الحسن نے کہا کہ خواجہ آصف نے مکمل ریکارڈ نیب کو جمع کروا رکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کیخلاف سیاسی بنیادوں پر انتقام لینے کے لئے انکوائری شروع کی گئی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں