عمران نیازی کو اپنے ہی لوگوں سے خطرہ ہے، وزیراعظم نے کس کو سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ٹاسک سونپ دیا؟ تہلکہ خیزانکشاف

حیدر آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران نیازی کو اپنے ہی لوگوں سے خطرہ ہے، انہوں نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ٹاسک دیا ہوا ہے۔اپنے ایک بیان میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ چوہدری سرور کے پاس کون سی جادو کی چھڑی تھی جو

انہیں سینیٹ الیکشن میں 54 ووٹ ملے، معاملہ ابھی عدالت میں تھا اور یہ آرڈیننس لے آئے، عمران خان کو اپنے ہی لوگوں سے خطرہ ہے، انہوں نے چوہدری سرور کو ٹاسک دیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بادشاہوں اور مافیاز کی حکومت ہے، عوام بجلی اور گیس کے اضافی بلوں سے تنگ آچکے ہیں اور چاہتے ہیں کہ نا اہل حکومت کا خاتمہ ہو، حکومت سب اداروں کو متنازع بنا رہی ہے لیکن ہم اداروں کو متنازعہ نہیں بننے دیں گے۔ اب عمران خان وزیراعظم ہیں،سینیٹ الیکشن میں کوئی خرید و فروخت نہیں ہوگی، اراکین اسمبلی کو واضح پیغام دیدیا گیا وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے حوالےسے آرڈیننس لانا غیر قانونی نہیں اجازت دیتا ہے، ہمیں آئین اجازت دیتا ہے، ہمیں اپنے ارکان پر بھروسہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب عمران خان وزیراعظم ہیں کوئی خرید و فروخت نہیں ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ہم حکومت میں ہو کر نیوٹرل امپائر کی بات کررہے ہیں، ہمارا مقصد سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں کہتی ہیں کہ سینیٹ میں خرید و فروخت ہوتی ہے اس کو روکنے کے لیے ہم اقدامات کررہے ہیں تو یہ اس کی مخالفت کررہے ہیں۔ یہ بل اشرافیہ کے خلاف ہے وہ اس پر اعتماد کیسے کریں گے؟ عمران خان نے سینیٹ میں ووٹ بیچنے والے 20 ممبر صوبائی اسمبلی کو نکالا تھا۔ ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں نوازشریف،بینظیرنےجوکہاہم بھی وہی کہہ رہےہیں، کون سپورٹ کررہاہےکون نہیں سب سامنےآجائےگا۔ ہم چھانگا مانگا کی سیاست نہیں کررہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close