نیب سمیت کسی کا باپ بھی میرا احتساب نہیں کرسکتا، مولانا فضل الرحمٰن نے دھمکی دیدی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ کون لوگ ہوتےہیں مجھ سے پوچھنے والے؟ یہ لوگ مجھ سے زیادہ عزت والے ہیں؟1988 سےپارلیمنٹ میں ہوں لیکن آج تک اسلام آباد میں ایک جھونپڑی تک نہیں بناسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب سمیت کسی کا باپ

بھی میرا احتساب نہیں کرسکتا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اب اسلام آباد میں لانگ مارچ ایسا نہیں ہو گا کہ آئے اور چلے گئے اب وہاں دھرنا ہو گا اور مطالبہ کریں گے کہ یہ حکومت قبول نہیں، نئےانتخابات کرائےجائیں۔ ہم حکومت اور اسمبلی کو تسلیم نہیں کرتے۔ دھاندلی کے خلاف ہمیں کسی اورفورم پرجانے کی ضرورت نہیں تھی، عوام کی جنگ عوام کی عدالت میں ہی لڑی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت یا دیگردشمن قوتوں کے خلاف ہم سب ایک قوم ہیں، ہمیشہ اداروں کے لیے ڈھال بنے ہیں۔ میری یا پی ڈی ایم کے کسی بھی رہنما کی خفیہ بات چیت نہیں ہورہی ہے اور نہ ہی ہمیں ضرورت ہے کہ ہم کسی سے خفیہ مذاکرات کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں سے بھی کچھ کوتائیاں ہوئی ہیں، اب تمام جماعتوں نے وعدہ کیا ہے وہ وفا کریں گی۔ سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی تبدیل کیوں کرنی پڑی؟ مولانا فضل الرحمٰن نے تسلیم کر لیا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر حکمت عملی تبدیل کرنا پڑتی ہے، سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی تبدیل کرنا پڑی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم سے 31 جنوری تک مستعفی ہونے کا کہا تھا۔ استعفیٰ نہ آنے کی صورت میں لانگ مارچ کا فیصلہ کیا گیا ہے، لانگ مارچ سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا، لانگ مارچ کے بعد دیکھیں گے کہ کیا صورتحال ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کےحوالےسےحکومت عدالت گئی، ایسےموقع پرآرڈیننس بدنیتی پرمبنی ہے۔ ان کے لوگ ووٹ نہیں دینا چاہتے اس لیے شو آف ہینڈ کی بات ہورہی ہے۔ سینیٹ انتخابات کو مذاق بنا دیا گیا ہے اس پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے صرف پلان تبدیل کیا ہے موقف نہیں، پسپائی تب ہوتی ہے جب آپ اپنے موقف سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں