نواز شریف کے ترجمان سابق گورنر محمد زبیر کی فیملی کو ویکسین لگانے پر حکومت نے ایکشن لے لیا

کراچی(آئی این پی) سابق گورنر محمد زبیر کی فیملی کو ویکسین لگانے پر حکومت کا ایکشن لے لیا، تفصیل کے مطابق نوازشریف کے تر جمان محمد زبیر کی فیملی کو کورونا ویکسین لگادی گئی جب کہ ضوابط کی خلاف ورزی پر ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انیلہ قریشی کو معطل کر دیا گیا،سابق گورنر سندھ و ترجمان نواز شریف

محمد زبیر کے اہل خانہ کو ضوابط کے برخلاف کورونا ویکسین لگائے جانے پر سندھ حکومت نے ایکشن لے لیا،سوشل میڈیا پر ویکسین لگوانے کی تصاویر سامنے آنے پر سندھ حکومت نے فوری طور پر ڈی ڈی ہیلتھ شرقی ڈاکٹر انیلہ قریشی کو ایس او پی کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا،ڈاکٹر انیلہ قریشی کو محکمہ صحت رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہبازگل نے سیاسی رہنما کے اہل خانہ کو ضوابط کے برخلاف ویکسین لگانے پر سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے،ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز سے پہلے وفاق کی طرف سے دی جانے والی ویکسین کیا سیاسی خاندانوں کی فیملیوں کو لگائی جا رہی ہے؟ پھر مراد علی شاہ کہتے ہیں ہم کسی کو جواب دہ نہیں۔۔۔۔ سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی تبدیل کیوں کرنی پڑی؟ مولانا فضل الرحمٰن نے تسلیم کر لیا کراچی (پی این آئی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر حکمت عملی تبدیل کرنا پڑتی ہے، سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی تبدیل کرنا پڑی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم سے 31 جنوری تک مستعفی ہونے

کا کہا تھا۔ استعفیٰ نہ آنے کی صورت میں لانگ مارچ کا فیصلہ کیا گیا ہے، لانگ مارچ سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا، لانگ مارچ کے بعد دیکھیں گے کہ کیا صورتحال ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کےحوالےسےحکومت عدالت گئی، ایسےموقع پرآرڈیننس بدنیتی پرمبنی ہے۔ ان کے لوگ ووٹ نہیں دینا چاہتے اس لیے شو آف ہینڈ کی بات ہورہی ہے۔ سینیٹ انتخابات کو مذاق بنا دیا گیا ہے اس پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے صرف پلان تبدیل کیا ہے موقف نہیں، پسپائی تب ہوتی ہے جب آپ اپنے موقف سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close