کارکنان الیکشن کی تیاریاں کریں ان شاء اللہ آنے والا دور مسلم کانفرنس کا ہے، سردار عتیق احمد خان کا خطاب

مظفرآبا د (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس غازیوں،شہیدوں کا قافلہ اور تحریک آزادی کی بانی جماعت ہے۔ مسلم کانفرنس کشمیر کے تشخص اور پاکستان سے الحاق کی داعی جماعت ہے۔ کارکنان الیکشن کی تیاریاں کریں ان شاء اللہ آنے والا

دور مسلم کانفرنس کا ہے۔ مسلم کانفرنس کے وہ کارکن جو جماعت کے ساتھ کھڑے رہے ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ مسلم کانفرنس کارکنان نے پہاڑجیسی استقامت کا مظاہر کیا۔حکومتی ظلم وجبر سہتے رہے لیکن ان کے پائے استقامت میں کوئی لرزش نہیں آئی۔ مسلم کانفرنس ریاست کی سواد اعظم جماعت ہے جو تحریک آزادی کشمیر سمیت مقبوضہ کشمیر میں لازوال قربا نیاں پیش کرنے والوں کے دکھوں کامداوا کرسکتی ہے۔ ہم سب مجاہد اول کے سپاہی اور کارکن ہیں۔ان شاء اللہ جماعت کو بلندیوں تک پہنچائیں گے۔ مسلم کانفرنس کے مخالفین کو اندازہ ہوگیا ہے کہ وہ غلطی پر تھے۔ان خیالات کااظہار قائدمسلم کانفرنس نے مسلم کانفرنس نیلم کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا کسی سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں لیکن عقیدے اور نظریے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ 1932میں سرینگر سے جس سفر کاآغاز کیاتھا تاریخ بتارہی ہے کہ ہمارے ماضی کے فیصلے درست تھے وہ اہلیان کشمیر کے لیے سود مند ثا بت ہوئے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔آمدہ انتخا بات کی تیاریاں کریں۔مسلم کانفرنس سے جانے والوں کے بارے میں کوئی غلط تبصرہ یاکمنٹس نہ کریں۔کارکن ایثار، اخلاق اور استقامت کا بھرپور مظاہرہ کریں اس میں ہماری بھلائی ہے اور ان شاء اللہ ہم نئے دور کاآغاز کریں گے اگر اللہ

تعالی نے موقع دیا ریاست میں تعمیر وترقی کا جو سفر کیا اس کو بحال کریں گے۔دریں اثناء قائدمسلم کانفرنس نے حلقہ لچھراٹ کے بزرگ سیاسی رہنما محی الدین قریشی، یاسر نقوی ایڈووکیٹ، بلال حمید مغل نے بھی قائدمسلم کانفرنس سے ملاقات کی۔نیلم ویلی کے وفد نے میاں عبدالقدوس اسحاقی کی قیادت میں ملاقات کی وفد میں مسلم کانفرنس ضلع نیلم کے جنرل سیکرٹری عبدالصمود اعوان، اکرم عباسی، مطیع اللہ،خواجہ بلال،سعید شاہ اور دیگر ہمراہ تھے۔ملاقات میں نیلم ویلی کے آمدہ انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close