ٹرین کا سفر بھی اب سستا نہیں رہے گا، پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (پی این آئی) عوام کی سستی ترین سفری سہولت ریلوے اب مزید سستی نہیں رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق ٹرینوں کو غریب اور متوسط طبقے کیلئے سستی ترین سفری سہولیت کی حیثیت حاصل ہے۔ تاہم اب بتایا گیا ہے کہ عوام کیلئے یہ سستی ترین سفری سہولت مزید سستی نہیں رہے گی، پاکستان ریلوے نے کرایوں میں

اضافے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرائے میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے تحت پہلے مرحلے میں مال بردار ٹرینوں جبکہ دوسرے مرحلے میں مسافر ٹرینوں کے کرایے میں اضافہ کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے کو گزشتہ ایک سال کے دوران کرونا بحران کی وجہ سے اربوں روپے کے تاریخی خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔محکمہ اربوں روپے کے قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے، ایسے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کی صورت میں ریلوے کے خسارے میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس خسارے سے بچنے کیلئے ہی کرایوں میں مرحلہ وار اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے رواں ماہ کے آغاز میں دوبارہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔حکومتی فیصلے کے تحت فی لیٹر پٹرول اب 112 روپے سے زائد میں دستیاب ہے۔ جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی، ایل این جی اور سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جا چکا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ مافیا نے بھی کرایوں میں اضافے کی صورت میں بھرپور فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close