ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی دیکھ کر امریکی خاتون نے اسلام قبول کرلیا

اسلام آباد، برلن(پی این آئی)60 سالہ امریکی خاتون نے معروف ترک ڈرامہ ارطغرل غازی دیکھنے کے بعد اسلام قبول کرلیا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون ڈرامے میں محی الدین ابن العربی کے پیغامات سن کر متاثر ہوئیں اور اسلام قبول کیا۔قبول اسلام کے بعدخاتون کا نام خدیجہ رکھا گیاہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ انکو ترک ڈرامے میں ترگت (نور گل) اور سلجان(شہناز) خاتون کے

کردار کافی پسند آئے۔محی الدین ابن العربی کے پیغامات سن کر وہ کافی متاثر ہوئیں اور ان کا زندگی کے بارے میں سوچ کا رخ تبدیل ہو گیا۔خاتون کا کہنا ہے کہ نیب فلیکس پر سرچ کے دوران انہوں نے ایک دن ارطغرل غازی ڈرامہ سیریل دیکھنا شروع کی تھی۔میں اب تک چار بار اسے دیکھ چکی ہوں اور پانچویں بار دیکھ رہی ہوں۔ڈرامہ دیکھنے کے بعد وہ مقامی مسجد بھی گئیں جہاں مسلمان ان سے بہترین طریقے سے پیش آئے۔خدیجہ کا مزیدکہنا ہے کہ انہیں تاریخ سے لگائو ہے جس کی وجہ سے ان کی توجہ اس ترک ڈرامے کی طرف گئی اور مجھے اسلام کے بارے میں جاننے اور اس کا مطالعہ کرنیکا موقع ملا ،میں نے قرآن انگریزی میں کئی بار پڑھا اور اب میں پہلی فرصت میں ترکی جانا اور وہاں رہنا چاہتی ہوں۔میں ترک کھانوں کی بھی دلدادہ ہیں اور گھر میں بنانے کی کوشش بھی کرتی ہوں۔دوسری جانب معروفجرمن وی لاگر اور یوٹیوبر کرسٹن پیٹسمین نے اسلام قبول کرلیا جبکہ اسلام کو امن پسند مذہب بھی قرار دیدیا۔کرسٹن پیٹسمین نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں ان کے ہاتھ میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی سند دیکھی جاسکتی ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ کےکیپشن میں ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے حوالے سے کہا کہ میں نے یہ چینل سال 2019، دسمبر میں شروع کیا تھا اور پاکستان میں تقریبا 1 سال گزارا تھا، اس دوران میں نے بہت سارے ناقابل یقین لوگوں سے ملاقات کیاور دین اور طرزِ زندگی کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔انہوں نے کہا کہ میں جب یورپ میں تھا تو میں نے وہاں ہمیشہ ہی لفظ اسلام کے بارے میں منفی باتیں ہی سنیں کیونکہ میں وہاں کبھی کسی مذہبی شخص سے نہیں ملا تھا۔کرسٹن بیٹسمین نے کہا کہ میں نے بھی اسلام کے بارے میں وہیسوچ اپنی دماغ میں بنالی تھی جیسے باقی لوگوں کے دماغ میں تھی، مجھے اس بات کی پرواہ نہیں تھی کہ اسلام کے بارے میں لوگوں کا خیال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ میرے بچپن کے سب سے اچھے دوست بھی مسلمان تھے۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد جو خود کے اندر محسوس کیا ہے وہ اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کیا تھا۔کرسٹن بیٹسمین کے اس فیصلے پر فنکاروں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close