پاکستانی کوہ پیما محمدعلی سدپارہ نے کے ٹو پر سبزہلالی پرچم لہرا دیا

اسکردو(آئی این پی ) پاکستانی کوہ پیما محمدعلی سدپارہ نے کے ٹو پر سبزہلالی پرچم لہرادیا ، محمد علی سدپارہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے سرد موسم میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ نے کے ٹوسر کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ محمدعلی سد پارہ نے کے ٹو کی چوٹی پرسبز ہلالی

پرچم لہرادیا، کے ٹو کی چوٹی پر قومی پرچم شام 5 بجے کے قریب لہرایا گیا۔ محمد علی سدپارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ الحمداللہ ! دنیا کی دوسری بڑی کوہ پیما سرکرکے پاکستانی پرچم لہرادیا ، میں بطور پہلا پاکستانی کوہ پیما جس نے سرد موسم میں یہ اعزاز حاصل کیا ! اب دنیا بھر میں اپنے ملک اور اپنے علاقے سکردو کا نام روشن کروں گا۔ علی سدپارہ کے ساتھ جان اسنوری بھی موجود ہے ، محمد علی سد پارہ اور ٹیم سدپارہ کیمپ 3 روانہ ہوگئے ہیں ، ساجد سدپارہ نے کیمپ 3 لگالیا، محمدعلی سدپارہ اورٹیم آج کیمپ 3 پر رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق کیٹوبیس کیمپ پر 20 کے قریب کوہ پیما موجود ہیں، کوہ پیماوں کا تعلق اٹلی ، سوئٹزرلینڈ، بلغاریہ ، جرمنی، نیپال، پولینڈ اور آئس لینڈ سے ہیں جبکہ پاکستانی کوہ پیماں اور ہائی پورٹرز بھی بیس کیمپ پرموجود ہیں۔ اسکردو :کئی ممالک کیکوہ پیما کے ٹو سر کرنے میں ناکام رہے اور متعددکوہ پیماں نے کیمپ3سے واپسی لے لی تاہم کوہ پیماں نے کے ٹو سرکرنے کی خوشی بیس کیمپ پرجشن منایا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں