اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے تنازعہ پر پاکستان کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ،پاکستان کا موقف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے عین مطابق ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے زیراہتمام آزادانہ اور غیرجانبدارانہ رائے
شماری کے ذریعے جموں و کشمیر تنازعہ کے حل کے لئے پرعزم ہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے پاکستان کے دیرینہ موقف اور حمایت کا اعادہ کیا ہے، وزیر اعظم نے بار بار جموں و کشمیر سے متعلق یو این ایس سی کی قراردادوں کے بارے میں بات کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے زیراہتمام آزادانہ اور غیرجانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے جموں و کشمیر تنازعہ کے حل کے لئے پرعزم ہے، رائے شماری کا وعدہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں میں شامل ہے۔۔۔۔۔مریم نواز کے جلسے میں ’عمران خان زندہ باد‘ کے نعرے مگر نعرے لگانے والی خواتین کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ تفصیلات آگئیںمظفر آباد (پی این آئی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت میں یوم یکجہتی کشمیر منایا تو حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم کے خلاف نعرے بازی بھی کرائی لیکن اسی دوران بعض خواتین نے عمران خان زندہ باد کے نعرے بھیلگادیے۔نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کی تقریر کے دوران جلسہ گاہ میں موجود بعض خواتین نے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے جس پر انتظامیہ نے
انہیں جلسہ گاہ سے باہر نکال دیا۔اپنی تقریر کے دوران مریم نواز نے غلطی سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی تاریخ غلط بیان کی۔ بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کیا تھا لیکن مریم نواز اسے 15 اگست قرار دیتی رہیں۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کوٹلی آزاد کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر جلسے کا انعقاد کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہر قسم کی سوچ اور نظریہ رکھنے والے لوگوں سے مذاکرات کرسکتے ہیں لیکن چوروں اور ڈاکوؤں کو این آر او نہیں دیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں