پاکستان میں چینی کورونا ویکسین کے بعد کونسے دو ممالک کی ویکسین بھی جلد دستیاب ہوں گی؟ خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں چین کی کورونا ویکسین کے علاوہ امریکا اور برطانیہ کی تیار کردہ ویکسین بھی جلد دستیاب ہوں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے پاکستان کو فائزر اور بائیو این ٹیک کی تیار

کردہ ویکسین دینے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔وزارت صحت کے مطابق برطانوی دواساز کمپنی کوویکس پاکستان کو فائزر ویکسین کی چند لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا، یہ ویکسین مارچ تک پاکستان آنے کا امکان ہے۔ کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کیلئے مفت ویکسین فراہم کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی جریدے نے دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی خریداری کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے کیے گئے معاہدوں سے دنیا کی نصف آبادی کی ہی ضروریات پوری کی جا سکیں گی ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی ویکسین کے دو ڈوزلگائے جائیں گے، جس کے باعث یہ مقدار پوری دنیا کے لیے قلیل ہو گی ۔ امریکی جریدے نے دنیا بھر کے ممالک کی کورونا ویکسین کی خریداری اور ویکسین بنانے والی کمپنیوں کا ڈیٹا شائع کیا۔ جریدے کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹرازینیکا ویکسین کے3046 ملین ڈوز کے معاہدے ہوئے ہیں ۔ جبکہ امریکی کمپنی نوواویکس کی ویکسین کے 1314 ملین ڈوز کے معاہدے ہوئے۔فائزربائیو این ٹیک ویکسن کے838 ملین ڈوزکےمعاہدے ہوئے۔ سنوفی اور جی ایس کے کی ویکسین کے 712 ملین ڈوز کے معاہدے ہوئے۔ موڈرنا کے 471 ملین ڈوز کے معاہدے ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جانسن اینڈ جانسن کے 355 ملین ڈوز کے معاہدے ہوئے ہیں ۔ ان تمام کمپنیوں کے معاہدوں کے حساب سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ کورونا ویکسین کی یہ مقدار دنیا کی نصف آبادی کی ہی ضرورت پوری کر سکے گی ۔جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نےچین کی ویکسین کیلئے 88 ملین ڈوزکی خریداری کا معاہدہ کیا ہے،جبکہ بھارت نےسب سے زیادہ کوروناویکسین کی 2200ملین ڈوزکامعاہدہ کررکھاہے۔ بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین کوروناویکسین کے1405ملین ڈوز جبکہ امریکا1010 ملین ڈوزخریدےگا۔ جبکہ یورپی یونین سے علیحدہ برطانیہ367 ملین ڈوزخریدے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close