پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر ہیرو قرار، ہارٹ اٹیک کے مریضوں کے علاج میں نمایاں کامیابی

واشنگٹن(آئی این پی) امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹر حنا چوہدری کو شعبہ طب میں خدمات انجام دینے پر ہیرو قرار دیا گیا ہے،امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ کارڈیک جادوگر (میجیشن)کے نام سے مشہور ڈاکٹر حنا چوہدری کارڈیا لوجسٹ، سائنس دان اور محقق ہیں،انہوں نے

ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنے والے مریضوں کے پٹھوں کی نشو نما کے حوالے سے ایک جدید طریقہ کار متعارف کرایا، جس کو اب مختلف مریضوں پر آزمایا جارہا ہے اور یہ مفید بھی ثابت ہورہا ہے،ڈاکٹر حنا چوہدری کا نام نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے اہم عہدیداران میں شامل ہوتا ہے جبکہ انہوں نے نیشنل ریسرچ سروس کا ایواڈ بھی اپنے نام کیا،ڈاکٹر حنا چوہدری کا شمار دنیا کی 20بااثر مسلم خواتین میں ہوتا ہے، امریکی سفارت خانے نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں سائنسی میدان میں خدمات انجام دینے والی مسلم خواتین، امریکی مسلمان خواتین کا بھی شکریہ ادا کیا۔۔۔۔سعودی ائر لائن کا بڑا اعلان؟ خریدے گئے ٹکٹ کب تک استعمال ہو سکیں گے؟ پریشانی دور ہو گئیریاض (پی این آئی) سعودی ائرلائن کی جانب سے ایک ٹویٹر پیغام میں اعلان کیا گیا کہ جن مسافروں نے سعودی ائر ویز کے ٹکٹ خرید رکھے ہیں اور پروازوں پر پباندی کے باعث وہ استعمال نہیں کر سکے، یہ ٹکٹ ایک سال تک کارآمد رہیں گے، اس لیے مسافر پریشان نہ ہوں کہ ان کی رقم ضائع ہونے کا کوئی اندیشہہو گا۔ ایک مسافر نے اس حوالے سے سوال کیا تھا کہ وہ کویت سے جدہ کی پرواز پر بکنگ کرا چکا ہے، سعودی حکومت نے پروازوں پر پابندی لگادی ہےس لیےا اب نئی صورتحال کے باعث ٹکٹ کے پیسے واپس ملیں گے یا نہیں‘؟ السعودیہ نے ٹوئٹر کے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر اس استفسار کا جواب

دیتے ہوئے کہا کہ ٹکٹ اجرا کی تاریخ سے ایک برس تک کے لیے موثر ہوگا- پروازیں بحال ہونے کی صورت میں بلا کسی فیس نیا ریزرویشن کرایا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے 3 فروری کی رات 9 بجے سے 20 ملکوں سے مملکت آمد پر غیرمعینہ مدت کے لیے پابندی لگادی ہے- ممنوعہ ممالک میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات، امریکہ اور فرانس اور جاپان بھی شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close