حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی یقین دہانی کرا دی، حکومت اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائینس کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت

اسلام آباد (آئی این پی)حکومت اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائینس کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت سامنے آگئی تاہم حتمی فیصلہ فنانس ٹیم سے کی مشاورت اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاکہ ملازمین کی تنخواہوں میں ضروراضافہ کیاجائیگا اورملکی وسائل کے تناسب سے دیگرمراعات بھی

ملیں گی ، تنخواہوں میں موجودہ تضادات کو ختم کرنے کی کوشش ، پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارشات کو جلد حتمی شکل دی جائیگی ۔ جمعہ کووزیر دفاع پرویز خٹک کی زیر صدارت آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائینس کی تنخواہ اور مراعات بڑھانے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان ،آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائینس کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ا جلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات بڑھانے کے حوالے سے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی جبکہ ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات کے حوالے مختلف تجاویز پر بھی غورکیاگیا ۔حتمی فیصلہ فنانس ٹیم سے ملکر ہوگا۔اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے ۔اس دوران وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاکہ حکومت ملازمین کی فلاح پر یقین رکھتی ہے۔ان کو تمام سہولیات فراہم کرینگے۔ ملک معاشی ترقی کر رہا ہے۔وسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملازمین کی تنخواہوں میں ضروراضافہ کرینگے۔ملکی وسائل کے تناسب سے دیگرمراعات بھی دینگے۔ ہمارے دل بہت بڑے ہیں۔اگلے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں کا خاص خیال رکھیں گے۔پرویز خٹک نے کہاکہ تنخواہوں میں موجودہ تضادات کو ختم کرنے کی کوشش کرینگے۔ پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارشات کو جلد حتمی شکل دیں گے۔پے اینڈ پینشن کمیشن حکومت نے سرکاری ملازمین کی فلاح

کے لئے قائم کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں